ایٹمی توانائی کا محکمہ

نیوکلیائی توانائی پیداوار

Posted On: 03 FEB 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 03 فروری2021: مرکزی وزیر مملکت (آزاد چارج) برائے شمال مشرقی خطے کے ترقی، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت اور عملے عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے محکموں میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ نیوکلیائی توانائی ملک انرجی مکس کا ایک خاص حصہ ہے اور توانائی کے دیگر وسائل کے ساتھ ساتھ اس پر سرگرمی سے کام ہورہا ہے۔ آج لوک سبھا میں ایک سوال کا تحریر جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ نیوکلیائی توانائی ایک صاف ستھرا ماحول کے لئے سازگار توانائی کا ذریعہ ہے جو 24 گھنٹے ساتوں دن دستیاب ہے۔ اس کے بے پناہ امکانات کو بروئے کار لا کر ملک میں توانائی کی پائیدار اور لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

اس وقت 6780 میگاواٹ کی مجموعی صلاحیت والے 22 ری ایکٹر کام کررہے ہیں اور ایک ری ایکٹر KAPP-3( 700 میگاواٹ) 10 جنوری 2021 کو گرڈ سے منسلک کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 8 ری ایکٹر مختلف مرحلوں میں زیر تعمیر میں جن کی مجموعی صلاحیت 6 ہزار میگاواٹ ہے۔

حکومت نے 12 نیوکلیئر پاور پروجیکٹوں کے لئے انتظامی منشوری اور مالی اختصاص کیا ہے ۔ جو روسی فیڈریشن کے تعاون سے قائم کئے جارہے ہیں۔ زیر تعمیر پروجیکٹوں کی تکمیل نیوکلیائی صلاحیت 2031 تک بڑھ کر 22480 میگاواٹ ہونے کی توقع ہے۔ حکومت نے مستقبل میں نیوکلائی پاور پلانٹوں کے قیام کے لئے پانچ نئے مقامات کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔

****

 

U No.1131

م ن۔ر ف۔س ا

 



(Release ID: 1695005) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Tamil