شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی ریاستوں کے لئے مختص سرمائے کا استعمال

Posted On: 03 FEB 2021 5:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 03 فروری 2021: مالی برس 2014۔15 سے 2020۔21 کے دوران (31 دسمبر 2020 تک) شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ذریعہ وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت منظور کیے گئے پروجیکٹوں کے لئے آسام سمیت شمال مشرقی خطے کو 13199.36 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی گئی۔ مالی برس 2014۔15 سے 2020۔21 تک (31 دسمبر 2020 تک) کی مدت کے دوران ریاستی حکومتوں سے 12242.34 کروڑ روپئے کی استفادہ کاری کی اسناد حاصل ہوچکی ہیں۔

وزارت کی اسکیموں کے تحت، چونکہ سرمایہ وزارت کے ذریعہ ریاستی حکومتوں کو منتقل کیا جاتا ہے، جو پروجیکٹ کے نفاذ اور سرمائے کو بروئے کار لانے کے لئے ذمہ دار ہوتی ہیں، سرمائے کے استعمال میں بدنظمی کے تعلق سے موصول ہونے والی شکایات کو ریاستی حکومتوں کو بھیج دیا جاتا ہے، جو اس سلسلے میں مناسب کاروائی کرتی ہیں۔ بڑی شکایتوں کے ساتھ ساتھ آڈٹ رپورٹوں کے ذریعہ بدنظمی کو اجاگر کیے جانے پر کی جانے والی کاروائی  کے عمل پر وزارت نظر رکھتی ہے، اور ضرورت پیش آنے پر، ریاستی حکومت سے خاطی افسر کے خلاف ذمہ داری کے تعین اور قوائد و ضوابط کے مطابق کاروائی کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت دی۔

________

 

ش ح ۔اب ن

U-1135


(Release ID: 1695001)
Read this release in: English , Manipuri