زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی ہندوستان ہیکاتھون

Posted On: 02 FEB 2021 6:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  03: فروری 2021:   

          زرعی تحقیق کی ہندوستانی کو نسل (  آئی سی اے آر ) نے کریتگیہ کا انعقاد شروع کردیا ہے جو کہ ایک قومی سطح کی ہیکاتھون ہے ،جس کا انعقاد  اگست  کے مہینے میں کیا جائے گا اور جس کا مقصدملک کے زرعی اور اس سے منسلک شعبے میں اختراع کوفروغ دینا ہے۔

زرعی – ہیکاتھون  منعقدکرنے کے  فوائد میں ،زراعت اور منسلک شعبوں  میں ، فیکلٹیوں  کے ساتھ ساتھ طلبا ، اختراع کاروں کو  اپنی اختراعی رسائیوں  اور ٹکنالوجیوں کو ظاہر کرنے کے  مواقع فراہم کرنا   ہے۔

اس موقع کےلئے مجموعی طور پر 784درخواستیں موصول  ہوئی ہیں۔ تعین قدر کے زمرے میں  تخیل کی انفرادیت   ،   اس کی مناسبت   ،اقداری تناسب  اور ٹکنالوجی کو  بہتر کرنے کا منصوبہ شامل ہے۔اس اقدام کے تحت   منتخب بہت سے اختراعات   کھوپرہ ، پام تیل ، پیڑپودوں کی بیماریوں کی بروقت جانکاری  ، کیڑے مکوڑوں کی موقع مخصوص  ساتھ ساتھ چلنے والی کارروائیوں اورخاص طورپر  ریشم  کی پیداوار اور مچھلی سازی کے لئے چھوٹے فارم کی کارروائیوں کے لئے خواتین  دوست آلات   کی روبوٹک   ہارویسٹنگ پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

زرعی تحقیق کی ہندوستانی کونسل  ( آئی سی اے آر ) نے  ایک ادارہ جاتی طریقہ کار  وضع کیا ہے ،جس کا مقصد فارمنگ کے شعبے کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ یہ طریقہ کار تحقیقی اداروں ،کرشی وگیان  کیندروں  ( کے وی کے ) اور زرعی یونیورسٹیوں  ( اے یو ) کے ذریعہ ضع   کیا گیا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

***********

  م ن۔اع ۔رم

U- 1001



(Release ID: 1694788) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Manipuri , Tamil