جل شکتی وزارت

نمامی گنگے :دلدل سے متعلق عالمی دن 2021کے موقع پرسائنسی اوربرادری پرمبنی بڑے پروگراموں کا آغاز کیاگیا


نمامی گنگے ، بھارت میں دلدل کے تحفظ کو طاس کے علاقے کے بندوبست سے متعلق منصوبہ سے جوڑنے والا پہلاپروگرام ہے :جل شکتی کے مرکزی وزیر

Posted On: 02 FEB 2021 7:46PM by PIB Delhi

ab-1.jpg

جل شکتی کی وزارت اورپانی سے متعلق انڈیا واٹرفاؤنڈیشن نے دلدل سے متعلق قومی دن 2021کا انعقاد کیاتاکہ دلدل کے تحفظ اوراس میں نئی جان ڈالنے کے بارے میں بیداری پیداکی جاسکے ۔

اس سال دلدل کے قومی دن کے موضوع کے تحت دلدل کو تازہ پانی کے ایک ذریعہ کے طورپر اجاگرکیاگیاہے اورانھیں پھرسے بحال کرنے اوران کے نقصانات کو روکنے سے متعلق اقدامات کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے ۔

جل شکتی کے وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نےتمام آبی ذخائر کے باہم مربوط ہونے اورایک دوسرے کی اوی رلتا( ای فلو) اورنرملتا (صفائی ستھرائی ) کو برقراررکھنے میں ان کے رول کا اجاگرکیااورکہا:‘‘نمامی گنگے اپنی قسم کا پہلا پروگرام ہے جس میں دلدل کے تحفظ کو طاس کے علاقے کے بندوبست سے متعلق منصوبے سے مربوط کیاگیاہے ’’۔انھوں نے مزید کہا کہ ‘‘ دلدل کے تحفظ کو دریامیں نئی جان ڈالنے سے مربوط کرنے کی غرں سے این ایم سی جی کے ذریعہ انجام دیئے گئے اختراعی کام کی بدولت ایک مثالی خاکے کی حیثیت سے پورے ملک کو مدد ملے گی ۔’’ انھوں نے کہاکہ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک پائیدارمستقبل تیارکرنے کی خاطر ماحولیات کے محافظ کے طورپر کام کرنا ہوگا۔ دلدلی زمین کے قومی دن کے موقع پر سائنسی اوربرادری پرمبنی ایک بڑے پروگرام کاآغاز کیاگیاتاکہ 50 سے زیادہ گنگا ضلعوں میں سے ہرضلع میں دس دلدلوں کے بندوبست اورصحت کارڈ تیارکیاجاسکے ۔

AB-2.jpg

جل شکتی کی وزارت میں وزیرمملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے سماجی وماحولیاتی نظام میں دلدل کے اہم کردارپرزورڈالتے ہوئے کہا:‘‘دلدلوں کی ملک کے حیاتیاتی تنوع کو برقراررکھنے کے لئے بہت اہمیت ہے ’’ انھوں نے کہاکہ دلدلوں کے بارے میں بہت زیادہ معلومات دستیاب ہیں ، انضباطی ڈھانچہ بھی موجود ہے ، لیکن بنیادی سطح پرانھیں مستحکم بنانے اوراس سلسلے میں عوام کے درمیان بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے ۔

ماحولیات سے متعلق مختلف امور کو حل کرنے میں دلدلوں کے کردار کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے یواین ای پی کے انڈیا کنٹری آفس کے سربراہ اتل بگائی نے کہا:‘‘ ہمیں اس پرغورکرنے کی ضرورت ہے کہ ویران ہونے کے عمل اورایک مقام سے دوسرے مقام پرجانے والے جانداروں کے مسائل کو حل کرنے میں دلدلیں کس طرح مفید ثابت ہوسکی ہیں ۔ ہمیں امید کرنی چاہیئے کہ دلدلوں کے تحفظ کے سلسلے میں بھارت ایک بارپھراپنی اس قیادت کا مظاہرہ کرنے کا جواس نے بہت سے دیگر شعبوں میں کی ہیں ۔

جل شکتی وزارت میں سکریٹری جناب پنکج کمارنے حالیہ دنوں میں دلدلوں کے بارے میں بیداری اورواقفیت میں اضافہ ہونے کا ذکرکرتے ہوئے کہا:این ایم سی جی نہ صرف گنگامیں نئی جان ڈالنے ، بلکہ اپنے شہروں اوران کی دلدلوں سمیت دریاکے مجموعی طاس کے علاقوں کو پھرسے تقویت پہنچانے کے کاموں کی نگرانی کرتاہے ۔’’انھوں نے کہاکہ دلدل کے مجموعی عالمی دن جیسی تقریبات سے ہمیں اس مجموعی موقف کو جاری رکھنے کا حوصلہ ملتاہے ۔ این  ایم سی جی کے ڈائرکٹرجنرل جناب راجیو رنجن مشرا نے کہا:‘‘یہ محض ایک تقریب نہیں ہے ، بلکہ دلدلوں کو محفوظ رکھنے سے متعلق اقدام کے لئے ایک اپیل ہے اوریہی وجہ ہے کہ ہم نے دلدلوں کے تحفظ کی غرض سے صلاحیت سازی کے ورک شاپس منعقد کئے ہیں ۔’’

جناب مشرانے جنگلی حیات سے متعلق بھارت کے ادارے کے ذریعہ اورایم اوای ایف سی سی کی مدد کے ساتھ رام سرکے مقامات اور دلدلوں کی نگرانی کے مقصد سے مستقبل کوذہن میں رکھتے ہوئے رہنماخطوط تیارکئے جارہے ہیں ۔انڈیاواٹرفاؤنڈیشن کے صدرڈاکٹراروند کمارنے کہاکہ اس سال رام سرکنونشن کی 50ویں سالگرہ بنائی جارہی ہے اور ابھی تک بھارت میں تقریبا 42رام سرمقامات ہوگئے ہیں ۔ انھوں نے تجویز کیا کہ دلدلوں کے تحفظ میں مزید اضافہ کرنے کے مقصد سے مختلف وزارتو ں کے مابین اشتراک کی حوصلہ افزائی جائے ۔

دلدلوں سے متعلق کام عام طورپر معروف ہیں ، البتہ  جن ان سرگرمیوں کو برقراررکھنے کی بات ہوتی ہے تو میونسپلٹیوں کواس بارے میں کم معلومات ہوتی ہیں ۔ اس تقریب میں باوقار اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر کی مدد سے این ایم سی جی کے ذریعہ شہری دلدلوں کے تحفظ کے لئے رہنما خطوط تیارکرنے سے متعلق ایک اختراعی کوشش کی شکل میں ‘‘ شہری دلدلیں /آبی ذخائر کے بندوبست سے متعلق رہنما خطوط –مقامی متعلقہ فریقوں کے لئے ایک ٹول کٹ ’’ کے نام سے ایک ٹول کٹ جاری کی گئی ۔ اس کے علاوہ ‘‘ بھارت میں رام سرمقامات اوردیگردلدلوں کی ماحولیاتی نگرانی کے لئے ایک فریم ورک ’’ بھی جاری کیاگیا۔

ویٹ لینڈکوئز پروگرام میں پورے بھارت میں لوگوں نے گہرہ دلچسپی سے حصہ لیا اوراس تقریب کے دوران بڑی ٹری کریز فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ بھاو نا بڈولانے فاتح افراد کے ناموں کا اعلان کیا۔ جل شکتی کے وزیرمملکت نے دلدلوں کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لئے www.indiaکے ذریعہ تیارکئے گئے پوسٹرس جاری کئے ۔

اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکی ٹیکچرکے ڈائرکٹرڈاکٹرپی ایس این راو ، بھارت کے جنگلی حیات ک ےادارے کے ڈائرکٹردھننجے موہن ، فطرت کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی یونین کے کنٹری ڈائرکٹروویک سکسینہ ، ویٹ لینڈس انٹرنیشنل  وجنوبی ایشیا کے ڈائرکٹرڈاکٹررتیش کماراورwww.india کے ڈائرکٹرسرلیش بابو نے بھی اس موقع پر اظہارخیال کیا۔ دلدل کے دن سے متعلق تقریبات کا یکم فروری 2021کو آغاز ہواتھا جس کے دوران دلدلوں میں نئی جان ڈالنے اور ان کے تحفظ کے مختلف پہلوؤں پرسلسلے وار ورک شاپس منعقد کئے گئے تھے ۔ ان کا اہتمام این ایم سی جی کے اشتراک سے ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا نے کیاتھا۔ ان کے علاوہ گنگاپراہارس ، گنگادوت ، گنگاوچارمنچ ، پروفیسرس ، اساتذہ اور طلباء کے لئے صلاحیت سازی  کے اسی طرح کے ورک شاپس کا انعقاد 3فروری ، 2021کیاجائے گا۔ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا یعنی جنگلی حیات سے متعلق بھارت کاادارہ ان ورک شاپس کا اہتمام کررہاہے ۔

گنگاکے طاس کے علاقے میں رضاکاروں اورآزاد تنظیموں نے بہت سے پروگراموں کا انعقاد کیاہے تاکہ مختلف فرقوں اور برادریوں کو اس میں شامل کیاجاسکے اورانھیں دلدلوں کے تئیں حساس بنایاجاسکے ۔ ان پروگراموں میں آسن کنزرویشن ریزرو، جھلمل جھیل کنزرولیشن ریزرو  وغیرہ کے مقام پر منعقد تقریبات شامل ہیں ۔

این ایم سی جی کے ڈائرکٹرجنرل نے اس بات پراطمیان کا اظہارکیا کہ گنگاسے متصل علاقوں میں سینکڑوں مقامات پربرادری کی سطح پرسرگرمیاں منعقدہورہی ہیں ۔

*****************

 (ش ح ۔   ع م۔ع آ ،)

U-1098


(Release ID: 1694692) Visitor Counter : 253


Read this release in: English , Hindi , Manipuri