امور داخلہ کی وزارت

شہریت (ترمیمی) قانون کا نفاذ

Posted On: 02 FEB 2021 6:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  2/فروری 2021 ۔ شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کو 12 دسمبر 2019 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا اور یہ 10 جنوری 2020 سے نافذ العمل ہے۔ شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کے تحت بنائے جانے والے ضوابط تیاری کے عمل میں ہیں۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی ذیلی قانون سازی سے متعلق کمیٹیوں کو شہریت (ترمیمی) قانون 2019 (سی اے اے) کے تحت ان ضابطوں کی تیاری کے لئے دیے گئے وقت میں بالترتیب 9 اپریل 2021 اور 9 جولائی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے۔

یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 1092

02.02.2021


(Release ID: 1694658) Visitor Counter : 183


Read this release in: English , Bengali , Manipuri , Tamil