امور داخلہ کی وزارت
مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) میں خواتین
Posted On:
02 FEB 2021 6:31PM by PIB Delhi
ہر فورس اور ہر درجے میں خواتین اہلکاروں کی مجموعی تعداد حسب ذیل ہے:۔
مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) اور آسام رائفلز میں خواتین کی نفری طاقت کی تفصیلات
فورس کا نام
|
خواتین اہلکاروں کی نفری طاقت
|
میزان
|
|
گزیٹیڈ
|
نان گزیٹیڈ
|
|
سی آر پی ایف
|
427
|
7821
|
8248
|
بی ایس ایف
|
140
|
5179
|
5319
|
سی آئی ایس ایف
|
54
|
8503
|
8557
|
آئی ٹی بی پی
|
117
|
1989
|
2106
|
ایس ایس بی
|
43
|
2009
|
2052
|
اے آر ایس
|
4
|
881
|
885
|
کل
|
785
|
26382
|
27167
|
جنوری 2016 میں سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف میں خواتین کیلئے کانسٹبل سطح پر 33 فیصد آسامیاں محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس کی شروعات بی ایس ایف ، ایس ایس بی اور آئی ٹی بی پی کی بارڈر گارڈنگ فورسز میں کانسٹبل سطح پر 14-15 فیصد پوسٹوں سے ہوئی۔
خواتین اہلکاروں کی بھرتیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
1۔ اشاعتی اور برقی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پر تشہیر کے ذریعہ بھرتیاں کی جارہی ہیں۔ تمام خواتین امیدواروں کو درخواست کی فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
2۔ مرد امیدواروں کے مقابلہ میں سی اے پی ایف میں بھرتی کے لئے تمام خواتین امیدواروں کے لئے جسمانی معیاری ٹیسٹ (پی ایس ٹی) اور جسمانی استعداد کے ٹیسٹ (پی ای ٹی) میں نرمی کی گئی ہے۔
3۔ مرکزی حکومت کے تحت پہلے سے موجود سہولیات جیسے زچگی کی چھٹی ، چائلڈ کیئر چھٹی ، سی اے پی ایف کی خواتین اہلکاروں پر بھی لاگو ہیں۔
4۔ خواتین اہلکاروں کی بھرتی کرنے کے لئے ایک خاتون ممبر کو بورڈ کی ممبر کی حیثیت دی گئی ہے۔
5۔ سی اے پی ایف کی طرف سے خواتین ملازمین کی سہولت کے لئے کریچس اور ڈے کیئر سنٹر فراہم کئے گئے ہیں۔
6۔ جنسی طور پر ہراساں کئے جانے کے وااقعات کی روک تھام کے لئے اور خواتین اہلکاروں کی شکایات تیزی سے نمٹانے کے لئے ہر سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
7۔ خواتین ملازمین کو بھرتی کے ضابطوں کے مطابق کیریئر کی ترقی مثلاً پروموشن اور سینئریٹی میں مرد ہم منصبوں کے برابر یکساں مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
بھرتی کی کوئی خاص مہم نہیں۔
وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے نے آج لوک سبھا میں سوال کے ایک تحریری جواب میں یہ باتیں کہیں۔
******
U No.1096
م ن۔ر ف۔س ا
(Release ID: 1694649)
Visitor Counter : 103