قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت نے یوم جمہوریہ پریڈ 2021 میں  شرکت کرنے والے قبائلی مہمانوں کے لئے استقبالیہ کی میزبانی کی


قبائلی افراد  ملک کے لئے باعث فخر ہیں: جناب ارجن منڈا

Posted On: 31 JAN 2021 9:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  02: فروری 2021:قبائلی امور کی وزارت نےیوم جمہوریہ پریڈ 2021 میں شرکت کرنے والے قبائلی مہمانوں کے لئے  آج پی ایس او آئی لانز ، چانکیہ پوری نئی دلی میں ایک استقبالیہ کی میز بانی کی ۔یہ وزارت ہرسال یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف ریاستو ں اور مرکز کے زیر انتظام خطوںمیں رہنے والے قبائلی فنکاروں  کو  مہمانوں کے طور پر قومی راجدھانی میں مدعو کرتی ہے۔اس سال 22 ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام خطوں کے 63 قبائلی فنکاروں  اور رابطہ افسروں  نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے علاوہ  یوم جمہوریہ سے متعلق مختلف سرکاری تقریبات میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TWJ3.jpg

قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکاسنگھ سروتا نے قبائلی فنکاروں  کواعزاز سے نوازا۔انہوں نے ان کے تخلیقی ،ثقافتی فن کے مظاہرے کے لئے قبائلی فنکاروں  کو مبارکباد پیش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025549.jpg

اسٹیل اورکانکنی کے وزیرمملکت جناب پھگن سنگھ کلاسٹے ،قبائلی امور کے سابق  مرکزی وزیر جناب جوا اوراؤں  اور کئی ارکان پارلیمنٹ اور  متعدد  معززین  نے قبائلی فنکاروں کے فن کے مظاہرے کودیکھا ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TAQC.jpg

اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی لوگ  ملک کے لئے باعث فخر ہیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ آئینی اقدار اور  ضابطے اس  بات کو یقینی بناتے ہیں کہ اپنی مالامال ثقافت  قدرت سے نزدیکی اور اس کی فہم  زندگی گزارنے کے سادہ اور منفرد طریقے  اور جمہوری روایات   کی وجہ سے قبائلی ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جناب ارجن منڈا نے کہا کہ  قبائلیوں   کے مالا مال ہونے کا پتہ اسی سے چلتا ہے کہ ہرایک قبائلی برادری کی اپنی ثقافت، روایتیں، طرز ِرقص وموسیقی ہیں۔قبائلی ، ملک کے جغرافیائی علاقے  کے اعتبار سے 40فیصد علاقے میں  آباد ہیں اور وہاں پر خدمات انجام دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلیوں  کو اس طریقے سے اپنے قدرتی ماحول کو فروغ دیناچاہئے ،جس سے وہ ملک کی تعمیر  میں تعاون کرسکیں۔وزیرموصوف نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کا وژن  بھی یہی ہے۔اسی وجہ سے قبائلی ریاستوں  میں  ون دھن کیندر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ قبائلی لوگ  اپنے چھوٹی موٹی  جنگلی پیداوار سے اپنا روزگار پیدا کرسکیں اور  اپنی منفرد پیداوار  کو بہتربناکر اس کی قیمت میں اضافہ کرکے اور  مارکیٹنگ کے ذریعہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکیں ۔ قبائلیوں  کو بااختیار بنانے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب   میں نہ صرف قبائلی ثقافت  کے مالامال ہونے کا اظہار کیا جاتا ہے بلکہ ان آئینی ضابطوں  اور قوانین پر بھی روشنی ڈالی جاتی ہے، جو  قبائلیوں  کو بااختیار بناتے ہیں اور جنگلات جیسے قدرتی وسائل کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ جناب ارجن منڈا نے کہا کہ ہرایک ریاست کا یہ فرض  ہے کہ وہ  اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ قبائلی آبادی کو  ان کے حقوق اور فرائض سے واقف کرایا جائے۔

قبائلی فنکاروں  کے شاندار مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے کہا کہ  ملک بھر کے قبائلیوں  کو  سب کا ساتھ سب کا وکاس کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور ’ووکل فار لوکل‘ کو فروغ دینا چاہئے۔

آج کے پروگرام میں اروناچل پردیش  ،چھتیس گڑھ ، گجرات ، مہاراشٹر ،سکم ،اتراکھنڈ اور لداخ ریاستوں سے  آنے والے جھانکی کلاکاروں   میں  روایتی ثقافتی فن کا مظاہرہ  کیا۔جھارکھنڈ سے خصوصی طورپر مدعو کئے گئے فنکاروں  کے ذریعہ قبائلی گیت اور رقص  کا مظاہرہ  اس شام خصوصی توجہ کامرکز رہا۔ناظرین فنکاروں کے مظاہرے سے بہت محظوظ ومبہوت  ہوئے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004GRRT.jpg

*************

 

  م ن۔اگ ۔رم

U- 1058


(Release ID: 1694359) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi