ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
بجٹ2021 میں آتم نربھربھارت کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی ہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
طلبا کی تربیت پر توجہ دیے جانے سے، صنعتوں میں نوجوانوں کے لیے تربیتی موقعوں میں اضافے کے حکومت کے منصوبے کا اظہار ہوتا ہے
Posted On:
01 FEB 2021 7:57PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نےلوک سبھا میں پیش کی گئیں عام بجٹ کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں آتم نربھربھارت کی تعمیر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ شفاف ہے اور اس کا مقصد ہر ایک کے لیے خاص طور پر نوجوانوں خواتین اور کسانوں کے لیے صحیح موقع تشکیل دینا ہے جو اس عظیم ملک کی اصل طاقت ہیں۔
آج یہاں جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے نامساعد حالات میں اپنے اصلاح پسند بجٹ میں ناگزیر تحمل کا اظہار کیا ہے جس کے تحت حکومت نے ہمارے انسانی وسائل کوزیادہ سے زیادہ استعمال میں لاکر ہمہ جہت ترقی پر زور دیا ہے اور اقتصادی بحالی کا راستہ اختیار کیا ہے ،اس میں بنیادی ڈھانچے اور مینوفیکچرنگ کو استحکام دیا گیا ہےاور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دینے سے لے کر زرعی آمدنی بڑھانے تک توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ یہ بجٹ شمالی میدانی علاقوں سے لے کر ساحلی ریاستوں تک، شمال مشرق سے لے کر لداخ کی پہاڑیوں تک پورے ملک کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای اور حفظان صحت کے شعبے کی مدد سے ملک کو نئے پہلوؤں سے تقویت حاصل ہوگی جو مقامی سطح پر خود کفالت اور ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات کا اختتام کیا کہ عالمی سطح پرشراکت داری پر توجہ مرکوز کرکے مرکزی بجٹ 2021 کے تحت اشتراک پر مبنی تربیتی پروگراموں کو رفتار دی گئی ہے جس سے پیشہ ورانہ ہنرمندی اور تعلیم کو دیگر ملکوں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور ان سب سے بھارت، دنیا کی ہنرمندی کی راجدھانی بنتا جارہا ہے۔
ڈاکٹر پانڈے نے زور دے کر کہا کہ طلبا کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے سے صنعتوں میں نوجوانوں کے لیے تربیتی موقعوں میں اضافہ کرنے کے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
*************
( ش ح ۔اس۔ ج ا)
U. No. 2581
(Release ID: 1694329)
Visitor Counter : 146