وزارت خزانہ

سوویرین گولڈ بانڈ اسکیم 2020-21 (سیریز XI ) –   جاری قیمت

Posted On: 29 JAN 2021 7:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 29 جنوری       حکومت ہند کے نوٹیفیکیشن نمبر 4 (4) – بی (ڈبلیو اینڈ  ایم) / 2020 مورخہ 09 اکتوبر ، 2020 کے مطابق ، سوویرین گولڈ بانڈ 21-2020 (سیریزXI ) یکم فروری 20121 سے 5 فروری ، 2021 تک کھولے جائیں گے ، جن کے نپٹارے کی تاریخ 09فروری 2021ہے۔  خریداری کی مدت کے دوران بانڈ کے اجراء کی قیمت 4،912(صرف چار ہزار نو سو بارہ روپے) فی گرام  ہوگی –  جیسا کہ آر بی آئی نے 29 جنوری 2021 کو اپنے پریس ریلیز میں بھی شائع کیاہے۔

حکومت ہند نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ مشاورت کرکے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ان سرمایہ کاروں کو جو آن لائن درخواست دیتے ہیں ان کے لیے اجراء کی قیمت میں 50 (صرف پچاس ) فی گرام رعایت کی اجازت ہے۔ اس سلسلے میں ادائیگی ڈیجیٹل موڈ میں ہی ہوگی۔ ایسے سرمایہ کاروں کے لئے گولڈ بانڈ کے اجرا  کی قیمت `4،862 روپے (چار ہزار آٹھ سو باسٹھ روپے) فی گرام سونا ہوگی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن ۔ رض (

 (29.01.2021)

U-969


(Release ID: 1693571) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Punjabi