وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2021 کے دوران جٹ رجیمینٹل سینٹر اور بھارتی پولیس کے پیدل دستوں کو اپنے زمروں میں سب سے بہتر قرار دیا گیا
Posted On:
29 JAN 2021 3:00PM by PIB Delhi
26 جنوری 2021 کو شاندار راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران جٹ رجیمینٹل سینٹر کے پیدل دستے کو تین سروسز میں سب سے بہتر دستہ قرار دیا گیا ہے۔
دہلی پولیس کے پیدل دستے کو مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور دیگر معاون فورسز میں بہترین پیدل دستے کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
ججوں کے پینلوں کے جائزے اور دستوں کی مسابقتی پرزنٹیشن کے نتائج کی بنیاد پر انہیں سب سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔
تین سروسز سے پیدل دستوں، سی اے پی ایف/دیگر معاون فورسز کے پیدل دستوں، مختلف ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں (یو ٹی)، مرکزی وزارتوں/محکموں/ سی اے پی ایف اور دیگر معاون فورسز اور اسکولی بچوں کے آئٹموں کی جھانکیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ججوں کے تین پینلوں کی تقرری کی گئی تھی۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی جھانکیوں میں اترپردیش، تری پورہ اور اتراکھنڈ کو بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا مقام حاصل ہوا۔ بایوٹکنالوجی کے محکمے کی جھانکی کو مرکزی وزارتوں/محکموں/سی اے پی ایف/دیگر معاون فورسز میں سب سے بہتر قرار دیا گیا۔ سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کی جھانکی کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
ماؤنٹ آبو پبلک اسکول اور ودیہ بھارتی اسکول کی کارکرگی کو سب سے بہتر قرار دیا گیا جبکہ دہلی تمل ایجوکیشن ایسوسی ایشن اسکولس کو کونسولیشن پرائز حاصل ہوا۔
*****
ش ح ۔اب ن
U-965
(Release ID: 1693522)
Visitor Counter : 101