وزارت خزانہ
مالی سال 2020-21 کے لئےبھارت سرکار کے حسابات کادسمبر2020ءتک کا ماہانہ جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2021 4:58PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،29؍جنوری:
بھارت سرکار کے حسابات کا دسمبر2020ءتک کا ماہانہ جائزہ جوڑ دیا گیا ہے اور اس سے متعلق رپورٹیں شائع ہوگئی ہیں۔ اس کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:
بھارت سرکار نے دسمبر2020ءتک1121678 کروڑ روپئے وصول کئے ہیں،(21-2020کے بجٹ تخمینےکے50فیصد کے برابر) اس میں962399کروڑ روپئے ٹیکس مالیے،126181 کروڑ روپئے غیرٹیکس مالیے اور33098 کروڑ روپئے نن ڈیٹ کیپٹل ریسپٹ کے طورپر ہیں۔ نن ڈیٹ کیپٹل ریسپٹ قرضوں کی وصولیابی(14202 کروڑ روپئے)اورسرکاری شیئرزفروخت کرنے(18896 کروڑ روپئے)پرمشتمل ہیں۔
بھارت سرکار نے دسمبر2020ءتک ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں میں ان کے حصے کے طور پر371640 کروڑ روپئے منتقل کئے ہیں۔
بھارت سرکار کا کل خرچ2280147 کروڑ روپئے ہے (2020-21 کے بجٹ تخمینوں کے75فیصد کے برابر)،اس میں سے 1971173 کروڑ روپئے ریوینیو اکاؤنٹ اور308974 کروڑ روپئے کیپٹل اکاؤنٹ کے طور پر ہے۔ مالیے کے کل اخراجات میں سے 472171 کروڑ روپئے سود کی ادائیگی کے طور پر اور227352 کروڑ روپئے بڑی سبسڈیز کے طور پر ہیں۔
*************
ش ح۔م م۔ ن ع
(U: 961)
(ریلیز آئی ڈی: 1693343)
وزیٹر کاؤنٹر : 150