وزارت دفاع
آکاش-این جی میزائل اولین تجربہ کے تحت کامیابی سے چھوڑا گیا
Posted On:
25 JAN 2021 6:47PM by PIB Delhi
ڈی آر ڈی او نے 25 جنوری 2021 کو اوڈیشہ کے ساحل سے دور مربوط تجرباتی مرکز سے آکاش این بی (نئے مرحلے) میزائل کا اولین تجربہ کرتے ہوئے اسے کامیابی سے چھوڑا ہے۔ آکاش این جی سطح سے سطح پر وار کرنے والا نئے مرحلے کا میزائل ہے جسے بھارتی فضائیہ استعمال کرے گی۔ اس کا مقصد جنگی طیاروں کی بڑے پیمانے پر نقل وحرکت نیچی سطح کے آر سی ایس ہوائی خطروں کا راستے میں فضا میں بھی روک دینا ہے۔
میزائل نے اپنے ہدف پر بالکل درست نشانہ لگاتے ہوئے اسے راستے میں روک دیا۔میزائل کے اس تجربہ کے دوران فوجی نوعیت کے تمام مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ مشق کے دوران میزائل کے کمان اور کنٹرول کے نظام، ہوابازی سے متعلق اطلاقی برقیات، ہوائی حرکیات کی ترتیب اور باہمی رابطے وغیرہ کی کامیابی سے تصدیق ہوئی ہے۔ تجرباتی لانچ کے دوران میزائل کی پرواز کے تمام راستے کی نگرانی کی گئی اور پرواز سے متعلق اعدادوشمار کو چاندی پور آئی ٹی آر کے ذریعہ تعینات کیے گئے راڈار، ای او ٹی ایس اور ٹیلی میٹری نظام جیسے مختلف فاصلوں کے آلات کے ذریعہ جمع کیا گیا۔کثیر کارگزاری والے راڈار کا، نظام کے ساتھ مربوط ہونے کی اس کی صلاحیت کے لیے تجربہ کیا گیا۔
آکاش این جی نظام کو اسی قسم کے دیگر نظام کے مقابلے بہتر طور پر تعینات کیے جانے کی صلاحیت کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ میزائل کا یہ تجربہ بھارتی فضائیہ کے نمائندوں کی موجودگی میں، ڈی آرڈی او، بی ڈی ایل اور بی ای ایل کی ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعہ کیا گیا۔
رکشامنتری جناب راج ناتھ سنگ نے اس حصولیابی کے لیے ڈی آر ڈی او، بی ای ایل کے سائنس دانوں اور بھارتی فضائیہ کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ڈی آر ڈی او کے تحقیق و ترقی محکمہ کے ڈی ڈی اور چئیرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے آکاش این جی میزائل کے کامیاب تجربے کے لیے ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
(ش ح۔ع م ۔ ج ا (
U-898
(Release ID: 1692888)
Visitor Counter : 226