وزارت خزانہ

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ نے انٹرنیشنل کسٹمز ڈے 2021 منایا اور ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کے سرٹیفکیٹ آف میرٹ ایوارڈ کے لئے تقریب کا اہتمام کیا

Posted On: 27 JAN 2021 8:18PM by PIB Delhi

 

بالواسطہ ٹیکسوں اور کسٹمز کے مرکزی بورڈ(سی بی آئی سی) نے آج انٹرنیشنل کسٹمز ڈے 2021 منایا۔ اس سال کا موضوع  ہے ’’ ایک پائیدار سپلائی چین کے لئے بحالی، تجدید اور لچک کو تقویت بخشنے والا کسٹمز‘‘جو ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن (ڈبلیو سی او) کے ذریعہ دیا گیا تھا۔

اہم پروگرام وزارت خزانہ، نارتھ بلاک میں ورچووَل انداز میں منعقد کیا گیا جس میں سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب ایم اجیت کمار، بورڈ کے اراکین، سینئر افسران، سی بی آئی سی کے تحت تمام فیلڈ فارمیشنس اور ڈائرکٹوریٹس نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن کے ذریعہ ایک پیغام پڑھے جانے کے ساتھ ہوا جس میں اس بات کی ستائش کی گئی ہے کہ کاروبار کرنا آسان بنانے اور تجارتی سہولیات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہی بھارتی کسٹمز کے طریقہ کار میں ایک مثالی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ عوام پر مرتکز طرز فکر اپنانے سے کسٹمز کے کام کاج کے تغیر پذیر طریقہ کار کو مزید بڑھاوا ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I9YA.jpg

خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب جبکہ ہم وبائی مرض کی صورتحال سے باہر آر ہے ہیں، ہماری سرحدوں کی حفاظت میں کسٹمز کا کردار مزید اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے۔ خزانہ سکریٹری ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے اپنے پیغام میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کسٹمز بین الاقوامی سپلائی چین میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس پر 2021 کے لئے ڈبلیو سی او کے موضوع کے پس پشت توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کسٹمز نے اقتصادی اور سماجی چنوتیوں کا خوداعتمادی کے ساتھ بخوبی سامنا کیا ہے  اور پوری لگن کے ساتھ ہمارے ملک کی خدمت انجام دی ہے۔ انہوں نے افسران کو ان کے مثالی تعاون کے لئے ڈبلیو سی او کا سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

سی بی آئی سی کے چیئرمین نے ڈبلیو سی او کے سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تجارتی سہولیات اور کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانے کے لئے کسٹمز کے ذریعہ حال ہی میں کی گئیں کلیدی پیش قدمیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے رکاوٹوں سے مبرا اشیاء خصوصاً چوبیسوں گھنٹے کووِڈ راحتی سازو سامان کے نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے، وبائی مرض کے اس سال  کے دوران کسٹمز افسران کے ذریعہ کی گئیں کوششوں کی ستائش کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران، کسٹمز نے لازمی سروس کے طور پر بلارکاوٹ سپلائی اور معیشت کے پائیداراحیاء کو یقینی بنایا۔ ایک آتم نربھر بھارت کو یقینی بنانے کے لئے کاروبار کرنا آسان بنانا اور تجارتی سہولیات جیسے اقدامات اہم ثابت ہوئے۔

ممبر کسٹمز جناب سندیپ بھٹناگر نے کہا کہ سی بی آئی سی نے گذشتہ برس آئندہ پیڑھی ترنت کسٹمز پروگرام ، جو بغیر چہرے، بغیر رابطے اور بغیر کاغذ  کسٹمز منظوری کے عمل پر توجہ مرکوز کرتا ہے، کے تحت مختلف اقدامات کیے تھے۔علاقائی رکن محترمہ سنگیتا شرما نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آٹومیشن اور نئی تکنالوجیوں سے لیس بھارتی کسٹمز نے کام کاج کے نئے طور طریقوں کو بخوبی اپنایا ہے اور یہ کسی بھی چنوتی کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔

ڈبلیو سی او کے سرٹیفکیٹ آف میرٹ دہلی میں موجود افسران کو نارتھ بلاک میں منعقدہ پروگرام میں تفویض کیے گئے اور بقیہ افسران کو ان کے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ ان کے متعلقہ مقامات پر تفویض کیے گئے اور اس کو حاضرین نے ورچووَل طریقے سے دیکھا۔

کسٹمز کی پرنسپل چیف کمشنر، دہلی زون ، محترمہ رانجھنا جھانے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔

مندرجہ ذیل افسران نے 2021 کے لئے ڈبلیو سی او کا سرٹیفکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔

  1. جناب گورو سنگھ، ڈپٹی سکریٹری، ٹیکس ریسرچ یونٹ ۔ I، سی بی آئی سی
  2. جناب آر گوپال سیمی، ایڈیشنل کمشنر، کسٹمز، چنئی زون
  3. جناب سمایا مرلی، ایڈیشنل کمشنر، کسٹمز، چنئی زون
  4. محترمہ پریادرشیکا شریواستو، جوائنٹ کمشنر، کسٹمز، ممبئی زون۔I
  5. جناب ونیت کمار، ڈپٹی ڈائرکٹر، این اے سی آئی این، فریدآباد
  6. جناب آدتیہ سنگھ یادو، ڈپٹی کمشنر، کسٹمز، دہلی زون
  7. جناب منودیو جین، ڈپٹی کمشنر، بین الاقوامی کسٹمز کے ڈائرکٹر
  8. جناب نکھل گوئل، آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی، ٹیکس ریسرچ یونٹ۔I، سی بی آئی سی
  9. ڈاکٹر وکرم سنگھ، ڈپٹی کمشنر، این سی ٹی ایف
  10. جناب ایس اے انصاری، انڈر سکریٹری، اے ڈی۔ II، سی بی آئی سی
  11. ڈاکٹر مہیش کمار، کیمیاوی معائنہ کار، گریڈ۔1، سی آر سی ایل، وڈودرا
  12. جناب نیرج بابو جین، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، ڈی جی ایچ آر ڈی، نئی دہلی
  13. جناب راجیش کوشل، سپرنٹنڈینٹ ، کسٹمز، لدھیانہ
  14. جناب جتیندر میندولیا، سپرنٹنڈینٹ، ڈبلیو سی او سیل، نئی دہلی
  15. جناب گگن دیپ سنگھ، سپرنٹنڈینٹ، سنگل وِنڈو، نئی دہلی
  16. جناب راجندر پرساد سماریا، اپریزر ، کسٹمز (پری وینٹیو)، جودھ پور
  17. جناب آشیش ملک، انسپیکٹر، ڈی جی ایچ آر ڈی، نئی دہلی

 

****

 

 

ش ح ۔اب ن

U-886


(Release ID: 1692822) Visitor Counter : 237


Read this release in: English , Hindi , Tamil