وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے فلائنگ (پائلٹ) فلائٹ لیفٹیننٹ آنند سنگھ کو وایو سینا میڈل (بہادری) تفویض کیا

Posted On: 25 JAN 2021 10:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/جنوری 2021 ۔ فلائٹ لیفٹیننٹ آنند سنگھ کی تعیناتی مگ-21 بیسن اسکواڈرن میں ہے، جو سری نگر سے 1680 میٹر بلندی پر آپریٹ کرتے ہے۔ وہ ایک مکمل آپریشن پائلٹ ہیں جن کے پاس ٹائپ پر 490 گھنٹے کی سروس فلائنگ اور صرف 129 گھنٹے کے سولو کا تجربہ ہے۔

سنگل انجن والے مگ – 21 ایئر کرافٹ پر پرواز بھرنے کے بعد برنر (ری ہیٹ)کی ناکامی کے بعد انتہائی نازک ہنگامی صورت حال ہے، کیونکہ یہ دستیاب کوششوں کو کم کردیتی ہے اور اس کا نتیجہ بلندی میں اچانک کمی آکر زمین کے قریب پہنچ جانے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ صورت حال کی یہ نزاکت اس وقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے جب اسے بلندی پر واقع ایئرفیلڈ، جیسا کہ سری نگر سے آپریٹ کیا جارہا ہو، جہاں دستیاب تھرسٹ میدانی علاقوں کے آپریٹنگ کے مقابلے میں 12 فیصد کم ہوتا ہے۔ اس ہنگامی صورت حال سے بچنے کے لئے ریزر کی دھار کی طرح باریک ردعمل، غیرمعمولی فلائنگ ہنرمندی اور فولادی اعصاب کی ضرورت ہوتی ہے، تاکہ ایئرکرافٹ کو کم رفتاری سے نچلی سطحوں پر اڑایا جاسکے۔

13مئی 2020 کو فلائٹ لیفٹیننٹ آنند سنگھ کو پی آئی سورٹی اڑانے کا مجاز بنایا گیا۔ زمین کی سطح سے ہوا میں 30 سے 40 میٹر کی بلندی پر جانے کے بعد انھوں نے محسوس کیا کہ ایک آفٹر برنر ناکام ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے پاور اور بلندی میں قابل ذکر کمی آئی ہے۔ اپنا سکون برقرار رکھتے ہوئے، فلائٹ لیفٹیننٹ آنند سنگھ نے اپنے انجن پیرامیٹرس کو چیک کیا، ایمرجنسی کی نشان دہی کی اور اس کو درست کرنے کے لئے اقدامات کئے، اس دوران کہ وہ ایئرکرافٹ کو زمین سے اوپر بہت کم رفتار سے اڑا ہی رہے تھے۔  اپنی جان اور ایئرکرافٹ کے تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہونے کے باوجود انھوں نے ایئرکرافٹ کو پیشہ وارانہ طریقے سے دستیاب محدود پاور کے ساتھ ہی اڑانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اسے خطرے سے باہر نکال لیا۔  جس پیشہ وارانہ طریقے سے فوری طور پر انھوں نے ایمرجنسی کی نشان دہی کی اور اس کی درستگی کے لئے اقدامات کئے اس سے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیت کا علم ہوتا ہے۔ اپنی متاثر کن بہادری سے اس آفیسر نے ایئر کرافٹ کے نقصان اور شہریوں کی جان کو لاحق خطرے کو دور کیا۔

اپنی زندگی کو لاحق غیرمعمولی خطرے کے باوجود غیرمعمولی حوصلہ مندی، صورت حال سے انتہائی درجے کی واقفیت اور غیرمعمولی فلائنگ اسکل کے لئے فلائٹ لیفٹیننٹ آنند سنگھ کو وایو سیوا میڈل (بہادری) سے نوازا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 845

26.01.2021


(Release ID: 1692576) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi