وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے فلائنگ (پائلٹ) ونگ کمانڈر بیبھو دتا ایس کے جینامنی کو وایو سینا میڈل (بہادری) تفویض کیا

Posted On: 25 JAN 2021 11:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/جنوری 2021 ۔ فلائنگ (پائلٹ) ونگ کمانڈر بیبھو دتا ایس کے جینامنی فرنٹ لائن ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹر یونٹ میں فلائٹ کمانڈر کے طور پر تعینات ہیں۔ اس یونٹ کے افراد رائے پور اور جگدلپور میں نکسل مخالف ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) کے ایک جزو کے طور پر آپریشن تروینی کے لئے روانہ ہوئے۔

10فروری 2020 کو جگدلپور میں ڈیٹ کمانڈر کے طور پر کام کرنے کے دوران انھیں پامیڈ کے نزدیک ایک لائیو انکاؤنٹر سائٹ سے فوری طور پر ایک ایسے عملہ کے انخلاء کی درخواست موصول ہوئی جسے گولی لگی تھی۔ انھوں نے فوراً اس مشن کے لئے دو ہیلی کاپٹروں کو تیار کیا اور این ٹی آر او آپریشنز روم میں علاقہ میں پرواز کررہے یو اے وی سے حاصل لائیو فیڈ کی مدد سے لینڈنگ سائٹ کا تجزیہ کیا۔ موجودہ سائٹ پر جدید خطرہ محسوس کرتے ہوئے انھوں نے ایک متبادل لینڈنگ سائٹ کی نشان دہی کی اور جہاز لے کر فوراًروانہ ہوئے۔ سائٹ پر پہنچنے کے بعد انھوں نے کمبیٹ ایئر پیٹرول (سی اے پی) ایئرکرافٹ کو ہدایت دی کہ وہ سینیٹائزیشن کو یقینی بنائیں اور کسی بھی طرح کے خطرے کی گہرائی سے چھان بین کریں۔  توثیق کے بعد انھوں نے خطرے، رکاوٹوں اور ہوا کی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے محفوظ سمت میں جہاز کو اتارنے کے عمل کا آغاز کیا۔ لینڈنگ کے بعد ہیلی کاپٹر کو پہیے پر ہلکا وزن دے کر رکھا گیا، کیونکہ اصل پہیہ زمین میں دھنس رہا تھا۔ مہم جویانہ انداز میں 08 کیزولٹیز کو باہر نکالنے کا کام کیا گیا، جس میں 02 ایم آر اور 01 نکسلی کی لاش تھی۔

جب وہ زمین پر تھے انھیں سی اے پی ایئر کرافٹ سے ایک ان پٹ ملا کہ 20 سے 30 نامعلوم افراد جو کہ ایک کلومیٹر دور مغربی علاقے میں واقع ہیں، ان کے ہیلی کاپٹر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ انھوں نے نامعلوم افراد اور لینڈنگ سائٹ جہاں نکسلیوں کی موجودگی کی خبر تھی، سے دور محفوظ سمت میں مہارت کے ساتھ اپنے ہیلی کاپٹر کو اڑایا ۔ دونوں ہیلی کاپٹر بحفاظت جگدلپور واپس آگئے۔

غیرمعمولی حوصلہ مندی، انتہائی شورش والے علاقے میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرنے کے لئے ونگ کمانڈر ویبھو دتا ایس کے جینامنی کو وایو سینا میڈل (بہادر) سے نوازا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 846

26.01.2021



(Release ID: 1692571) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi