وزارت دفاع

صدر جمہوریہ نے فلائنگ (پائلٹ) فلائٹ لیفٹیننٹ پریجی راجو کو وایو سینا میڈل (بہادری) تفویض کیا

Posted On: 25 JAN 2021 10:58PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25/جنوری 2021 ۔ فلائنگ (پائلٹ) فلائٹ لیفٹیننٹ پریجی راجو 8 اکتوبر 2018 سے صف اوّل کے ایورو اسکواڈرن میں تعینات ہیں۔ انھیں سی اے ٹی / آئی آر ’سی وہائٹ‘ حاصل ہے اور بغیر کسی حادثہ کے ٹائپ پر 330 گھنٹے پرواز بھرنے کا تجربہ ہے۔

31مارچ 2020 کو انھیں آگرہ سے گوالیار کے لئے کیپٹن کے طور پر ایک روٹین ٹرانسپورٹ رول مشن کی پرواز کے لئے ڈیٹیلڈ کیا گیا تھا۔ آگرہ سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد پسنجر کیبن میں موجود گراؤنڈ کریو نے کیپٹن کو الرٹ کیا کہ اسٹار بورڈ انجن میں آگ لگ گئی ہے۔

لیفٹیننٹ پریجی راجیو نے انتہائی ہنگامی صورت حال میں اپنے حواس برقرار رکھے، درست طریقے سے اپنے شریک پائلٹ کی مدد سے ایمرجنسی کی نشان دہی کی اور فوراً کاک پٹ میں آتش زدگی کا کوئی اشارہ نہ ملنے کے باوجود ابتدائی ایکشن لیا۔ انجن کو سوئچ آف کرنے اور آگ بجھانے سے متعلق دستیاب سبھی سہولتوں کو آپریٹ کرنے کے باوجود آتش زدگی کا سلسلہ جاری رہا۔ فضا میں تیزی کے ساتھ خراب ہوتی صورت حال کے دوران انھوں نے غیرمعمولی حوصلے اور صورت حال سے باخبری کا مظاہرہ کیا اور کراس رن وے پر جہاز کو اتارنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ ایک انجن میں آگ لگی ہونے کے ساتھ ہوا میں وقت کو کم سے کم کرنے میں انتہائی اہم ثابت ہوا۔ اپنے محدود تجربے کے باوجود انھوں نے صورت حال کی کمان سنبھالی، شاندار کریو ریسورس مینجمنٹ کا مظاہرہ کیا اور اپنے شریک پائلٹ کو ہدایت دی کہ وہ دوسرے فائر ایکسٹنگیوزر کو آپریٹ کرتے رہیں، جبکہ اس دوران وہ خود ایئر کرافٹ کو درستگی کے ساتھ اڑاتے رہے۔ ایک مختلف قسم کے رن وے پر لینڈ کرنے کے فیصلے کے ساتھ انھوں نے اچوک کریو کوآرڈنیشن اور اسپیٹیل اورینٹیشن کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے ایئرکرافٹ کو رن وے پر روکا، جلدی سے باہر نکلنے کا حکم دیا اور آگ بجھانے میں مدد کی، کیونکہ انجن میں اب بھی آگ لگی ہوئی تھی۔

فلائٹ لیفٹیننٹ پریجی راجو نے کوئی ایسی صورت حال پیدا نہیں ہونے دی جس سے کوئی جانی نقصان ہو۔ انھوں نے آگے بڑھ کر قیادت سنبھالی اور جہاز اور اس پر سوار لوگوں کی جان بچانے کے لئے غیرمعمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ اگرچہ سروس میں ان کی سینئرٹی اور ایئرکرافٹ اڑانے کا تجربہ نسبتاً کم تھا۔ ان کی یہ کارروائیاں انڈین ایئر فورس کے اقدار کے اعتبار سے بہادری اور پیشہ واریت کے نقطہ نظر سے اعلیٰ ترین معیارات پر کھری اترتی ہیں۔

انتہائی ہنگامی صورت حال میں غیرمعمولی حوصلہ مندی کا مظاہرہ کرنے کے لئے فلائٹ لیفٹیننٹ پریجی راجو کو وایو سینا میڈل (بہادر) سے نوازا گیا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 844

26.01.2021



(Release ID: 1692569) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi