وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے بری فوج اور فضائیہ کے ساتھ مشترکہ مشق کی

Posted On: 25 JAN 2021 12:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25  جنوری 2021،         انڈومان اور نکوبار جزائر میں 21 سے 25 جنوری 2021 تک تینوں افواج کی سمندر اور خشکی میں ایک بڑے پیمانے کی مشق ا یمفیکس۔ 21 کی گئی۔ اس مشق میں  بحریہ کے جہازوں ، فوج کے سمندر اور خشکی دونوں میں  کارروائی کرنے والے دستوں  اور  فضائیہ کے مختلف قسم کے طیاروں نے   شرکت کی۔

اس مشق کا مقصد  اپنے جزائر کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کی  بھارت کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔اس کا مقصد تینوں افوا ج کے درمیان  کارروائی کرنے  کے جذبے  اور مشترکہ جنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا بھی تھا۔

اس مشق میں کثیر رخی سمندری کارروائیاں  خشکی اور سمندر میں  حملے کی صلاحیت والے سمندری جہازوں ، نگرانی کے پلیٹ فارموں اور  سمندر میں  فضا سے حملے کرکے  انجام دی   گئیں۔ انڈومان اور نکوبار جزائر کے دفاع کے واسطے  ایکس کَوچ بھی  ایمفیکس ۔ 21 کا ایک حصہ تھا۔ ہیڈ کوارٹر  انٹی گریٹیڈ  ڈیفنس اسٹاف کے تحت  کئی طرح کے سینسروں کو استعمال کرتے ہوئے  سمندری علاقے سے باخبر رہنے کے لئے  انٹلی جنس اور جاسوسی کی ایک مشترکہ مشق بھی کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(25-01-2021)

U-801

                          



(Release ID: 1692376) Visitor Counter : 180


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Malayalam