وزارت دفاع

بی ایس سی (ایچ) نرسنگ، کالج آف نرسنگ، آرمی اسپتال (آر اینڈ آر)، دہلی کینٹ کے تیسرے بیچ کی کمیشننگ تقریب

Posted On: 23 JAN 2021 8:06PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،  23 جنوری، 2021/

آرمی اسپتال (آر اینڈ آر)، دہلی کینٹ کے آیوروگیان آڈیٹوریم میں آج بی ایس سی (ایچ) نرسنگ، کالج آف نرسنگ کے تیسرے بیچ کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اے ایچ (آر اینڈ آر)  کے کمانڈنٹ لیفٹننٹ جنرل جائے چٹرجی مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں نئے کمیشنڈ نرسنگ افسران اور ان کے  والدین کو مبارکباد پیش کی، حالانکہ وبائی مرض کی وجہ سے وہ تقریب میں  موجود نہیں ہوئے تھے۔ انھوں نے نئے کمیشنڈ نرسنگ افسران سے ایم این ایس کے  اخلاقیات کی تربیت کرنے اور خدمات کی روایت کو بلند کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے نوجوان لیفٹیننٹ کو  صلاح دی کہ وہ طبی اور نرسنگ کے شعبے میں تازہ پیش رفت کی معلومات رکھیں اور اپنے  تحت آنے والے مریضوں کی ہمدردی اور لگن کے ساتھ نگہداشت کریں۔  جنرل آفیسر نے ملک کو درپیش ا س مشکل وقت کے دوران فرنٹ لائن کووڈ وارئیر کے کردار پر زور دیا۔

ملٹری نرسنگ سروس کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سونالی گھوسال نے نئے کمیشنڈ فسران کو حلف دلایا۔ آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) کی پرنسپل  میٹرن میجر جنرل سمیتا دیورانی نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ کالج آف نرسنگ کی پرنسپل ریکھا بھٹا چاریہ نے بیچ رپورٹ پیش کی۔

دوران تقریب 29 نوجوان نرسنگ کیڈٹس کو فوجی نرسنگ خدمات میں لیفٹیننٹ کے طور پر کمیشنڈ کیا گیا اور انہیں  مسلح افواج کے مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا جائے گا۔

 لیفٹیننٹ انجو یادو کو میرٹ میں  پہلا  مقام حاصل کرنے پر  چاندی کا تمغہ اور  لیفٹننٹ سپریہا جنا کو دہلی یونیورسٹی کے فائنل امتحان میں دوسرا مقام حاصل کرنے کے لئے  چاندی کا تمغہ عطا کیا گیا۔ لیفٹننٹ شبنم چندیل کو بیسٹ اسٹوڈینٹس کلینکل نرس منتخب کیا گیا۔ لیفٹننٹ شالو شرما بیچ (2020-2016) کی  بہترین آل رؤنڈر رہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SD42.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00211G6.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B7X3.jpg

 

****

U NO:760

 



(Release ID: 1691897) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi