وزارت دفاع

آئی اے ایف اور ایف اے ایس ایف نے ڈیزرٹ نائٹ 2021 مشقیں مکمل کیں

Posted On: 23 JAN 2021 9:10PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 24 جنوری / بھارتی فضائیہ اور  فرانس کی فضائی اور  خلائی  فورس   نے  جودھپور میں فضائیہ کے اڈے پر  ایکسرسائز ڈیزر نائٹ 2021 میں شرکت کی ۔ اپنی نوعیت کی  اِس باہمی مشق میں دونوں  طرف سے  ایس یو -30 ایم کے آئی  اور میراج  2000 کے ساتھ ساتھ  رافیل طیاروں نے بھی شرکت کی ۔  ان مشقوں میں  بڑی تعداد میں  فورس    سمیت  پیچیدہ مشن شامل کئے گئے   ۔ بھارتی فضائیہ کی طرف سے اے ڈبلیو  اے سی ایس ، اے ای ڈبلیو اینڈ سی  طیاروں کے ساتھ ساتھ  ایف اے ایس ایف کی طرف سے اے 400 ایم اور اے 330 پر مبنی ایم آر ٹی ٹی   طیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ دونوں فورسز نے  آپریشن کی صلاحیت اور  ایک دوسرے  کے ساتھ  آپریشن کی صلاحیتوں میں  میں اضافے کی خاطر  حقیقی   طرز  پر مشقوں کو انجام دیا ۔ ان مشقوں میں  بہترین طریقۂ کار میں ساجھیداری کرنے  اور خاص طور پر  رافیل طیاروں  کو موثر  جنگی کارروائی میں  استعمال کرنے  کا موقع فراہم کیا گیا۔

          چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل  بپن راوت ، پی وی ایس ایم ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وائی ایس ایم ، ایس ، وی ایس ایم ، اے ڈی سی نے 21 جنوری ، 2021 ء کو  فضائیہ کے  جودھپور  اسٹیشن کا دورہ کیا  اور  مشقوں میں حصہ لینے والی فورسز کے ساتھ  گفتگو  کی ۔  انہوں نے  ایف اے ایس ایف کے کنٹنجنٹ لیڈر  میجر جنرل  لارنٹ  لربٹ  کے ساتھ  ایم آر ٹی ٹی پر پرواز کی   ، جہاں انہوں نے   آئی اے ایف  اور ایف اے ایس ایف   کے جنگی طیاروں کے  فضاء سے فضاء میں ایندھن بھرنے  کے آپریشن  کا مشاہدہ کیا ۔

          23 جنوری ، 2021 ء کو  فضائیہ کے سربراہ  ایئر چیف مارشل   آر کے ایس بھدوریا ،  پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم  ، اے ڈی سی نے بھارت میں فرانس کے سفیر  جناب  ایمینوول  لینائن کے ساتھ  فضائیہ کے جودھپور  اڈے کا  دورہ کیا ۔  ان ممتاز مہمانوں کا   ایئر مارشل  ایس کے گھوٹیا  ، پی وی ایس ایم ، وی ایس ایم ، اے او سی  - اِن – سی ، ایس ڈبلیو اے سی نے خیر مقدم کیا ۔  انہوں نے چار دن کے مختصر وقفے میں منعقد کئے گئے پیچیدہ  آپریشنس  اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر آپریشن انجام دینے   کے لئے  ، اُن کی ستائش کی ۔  انہوں نے   مشقوں کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے   دونوں طرف کے  منصوبہ بندی  ، آپریشن اور منٹیننس  کے عملے کی ستائش کی ۔   سی اے ایس نے ایف اے ایس ایف کے کنٹنجنٹ  کے لئے  ، اُن کی  اسکائی روس تعیناتی  کے نئے مرحلے   کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔   

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

U. No. 757

 


(Release ID: 1691873) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Hindi