وزارت دفاع

فضائیہ کے نائب سربراہ کا سی اے ڈبلیو، ڈی آر ڈی او حیدرآباد اور ایئر فورس اکیڈمی کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 JAN 2021 8:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 جنوری     فضائیہ کے نائب سربراہ (وی سی اے ایس) ایئر مارشل ایچ ایس اروڑا پرم ویشیشٹ سیوا میڈل ، اتی ویشیشٹ سیوا میڈل، ایڈ-ڈی –کیمپ نے کالج آف ایئر وارفیئر (سی اے ڈبلیو) ، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس ڈی آر ڈی او حیدرآباد اور ایئر فورس اکیڈمی کا 21 جنوری تا 22 جنوری 2021 دورہ کیا۔

ائیر فورس اسٹیشن بیگم پیٹ پہنچنے پر ، کمانڈنٹ ، کالج آف ایئر وارفیئر نے ان کا  استقبال کیا  اور  انہیں  سی اے ڈبلیو میں ہونے والے مختلف کورسز سے آگاہ کیا۔

سی اے ڈبلیو کے اپنے دورے کے دوران ، فضائیہ کے نائب سربرہ نے ہائر ایئر کمانڈ کورس (ایچ اے سی سی) سے وابستہ کورس افسران سے عصری صورتحال پرگفتگو کی۔ انہوں نے ہدایت کار عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی اور ہندوستان کی مسلح افواج کی مستقبل کی قیادت کی توقعات اور آپریشنل تیاریوں  کو  متاثرکیا ۔

ایئر مارشل نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائل کمپلیکس ، ڈی آر ڈی او ، حیدرآباد کا دورہ کیا۔ جناب ایم ایس آر پرساد ، ممتاز سائنسدان اور ڈائرکٹر جنرل ، میزائل اور اسٹریٹجک سسٹمز،   ڈاکٹر دشرتھ رام ، ڈائریکٹر ڈی آر ڈی ایل اور جناب بی ایچ وی ایس نارائن مورتی ، ڈائریکٹر آر سی آئی نے ہندوستانی فضائیہ سے متعلق ڈی آر ڈی او کے منصوبوں پر ہوئی  پیش رفت کی تفصیلات  پیش کیں۔

آر سی آئی میں  مختلف ٹکنالوجی مراکز کے اپنے دورے کے دوران ، ایئر مارشل نے ایم آر ایس اے ایم سسٹم کا جائزہ لیا جس کو جلد ہی ہندوستانی فضائیہ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے آر سی آئی اور ڈی آر ڈی ایل کے سینئر سائنس دانوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے میزائلوں اور ہتھیاروں کے نظام کی دیسی اور مشن  موڈ  ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سائنسدانوں کو ڈی آر ڈی او کی طرف سے گھریلو تحقیق و ترقی کی کوششوں کے لئے ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ایئر فورس اکیڈمی میں ، فضائیہ کے نائب سربراہ کا ایئر مارشل آئی پی وپن وایوسینا میڈل کمانڈنٹ ایئر فورس اکیڈمی نے استقبال کیا۔ انہیں اکیڈمی میں جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔

اے ایف اے کے اپنے دورے کے دوران ، ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ نے اے ایف اے میں تیار کیے جارہے مختلف اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی پیش رفت کا معائنہ کیا اور اس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پیلاٹس پی سی 7تربیتی جنگی طیارے اور ہاک  جنگی طیارے پر  بھی مختصر پروازیں کیں ۔ پیلاٹس پی سی 7 تربیتی جنگی طیارے  اور ہاک  جنگی طیارے نے  ہندوستانی فضائیہ میں پائلٹوں کی انٹرمیڈیٹ فلائنگ ٹریننگ میں  نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے لڑاکا پائلٹوں کو تربیت دینے کے علاوہ، ہاک جنگی طیارہ  کا استعمال ہندوستانی فضائیہ کی ایروبٹک ٹیم "سوریہ کرن " بھی کرتی ہے۔

ایئر مارشل نے نوجوان کیڈٹس کو پیشہ ورانہ فوجی افسران میں تبدیل کرنے کے عمل میں ایئر فورس اکیڈمی کے افسران اور فضائی عملے کی انتھک کوششوں اور مخلصانہ محنت کی ستائش کی۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-729

 


(ریلیز آئی ڈی: 1691584) وزیٹر کاؤنٹر : 175
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी