وزارت دفاع

انڈمان و نیکوبار کمان نے ٹرائی – سروسیز پیرا جمپنگ اور فری فال اسکائی ڈائیونگ ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا

Posted On: 22 JAN 2021 7:34PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22/جنوری 2021 ۔ انڈمان و نیکوبار کمان نے ایئرفورس اسٹیشن کا نیکوبار میں اوّلین ٹرائی – سروسیز پیرا جمپنگ اور فری فال اسکائی ڈائیونگ ٹریننگ کورس کا انعقاد کرکے ایک اور سنگ میل طے کرلیا ہے۔ اس کورس کا اہتمام انڈین ایئر فورس کے ذریعے کیا گیا، جو بھارتی مسلح افواج کے عملہ کو ٹریننگ دینے کا کام کرتی ہے۔

مشترکہ پیرا جمپنگ اور اسکائی ڈائیونگ کورس کے دوران، جس میں بھارتی بری فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کے شرکاء نے حصہ لیا، مجموعی طور پر 4 دن کی مختصر مدت کے دوران 267 جمپ کئے گئے اور مجموعی طور پر 31 افراد نے بیسک اور ایڈوانسڈ کورس کے لئے کوالیفائی کیا۔ بیسک کورس میں حصہ لینے والوں نے پیرا ونگ حاصل کیا۔ یہ ٹریننگ کورس کمان کے لئے زبردست طریقے پر کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل رہا، جس سے ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور آپریشنل صلاحیتوں کو فروغ حاصل ہوا۔

MD-1.jpg

MD-2.jpg

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 728

 



(Release ID: 1691452) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi