شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

سکم میں مجوزہ فلم سٹی کے بارے میں ریاست کے سینئر افسران کی ایک ٹیم نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کو تفصیلات آگاہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 JAN 2021 6:58PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر) پی ایم او نے وزیر مملکت ، عملہ جات ، عوامی شکایت ، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتندر سنگھ کو یہاں سکم میں مجوزہ فلم سٹی کے بارے میں سکم حکومت کے سینئر افسران کی ایک ٹیم نے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس میں سکم فلم پروموشن بورڈ ، محکمہ اطلاعات کی چیئرپرسن پوجا شرما اور ریزیڈنٹ کمشنر اشونی کمار چند  بھی شامل ہیں۔

تجویز کے مطابق سکم حکومت نے راجدھانی گنگ ٹوک میں ایک فلم سٹی کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جوکہ 10 ایکڑ سے زیادہ رقبے پر ہوگی۔اس فلم  سٹی کمپلیکس میں ایک ایکٹنگ اسکول ،  مختلف طرح کے فلم سیٹس  اور مصنوعی سیٹس ، فیشن پروگرام کے لئے ریمپ ، منی پلیکس سنیما  ایمفی تھیٹر، موبائل تھیٹر، کنسرٹ ہال، تفریحی پارک، ایڈیٹنگ اسٹوڈیو ، ساؤنڈ اسٹوڈیو وغیرہ ہوں گے۔

 

001.jpg

 

ریاستی حکومت کے ذریعے کئے جانے والے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ سکم میں کشمیر کی طرح فلم شوٹنگ کےلئے خوبصورت مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکم کی خوبصورتی نے آغاز سے ہی فلم سازوں کو راغب کیا ہے، جس میں دیو آنند جیسی  اہم فلمی شخصیات شامل ہیں۔ جنہوں  نے اپنی پسندیدہ لوکیشن کے طورپر سکم کو  ترجیح دی اور سکم میں اپنی کامیاب فلم‘‘ جویل تھیف ’’کے  بیشتر حصوں کی شوٹنگ کی ۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرق میں خاص طورسے سکم اور اروناچل پردیش میں بہت سے مقامات ہیں، جن کا ابھی تک پوری طرح سے استعمال نہیں ہوا ہے، کیونکہ یہاں بنیادی ڈھانچے کی کمی اور ضروری سازو سامان رکھنے کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے اروناچل پردیش کے لئے ایک فلم اور ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کو منظوری دی ہے اور سکم میں فلم سٹی کے قیام کے ساتھ خامیوں پر قابو پانے میں مدد ملے گی، جس کی وجہ سے ان  مقامات کو استعمال کرنےسے فلم ساز گریز کرتے ہیں ، اگر چہ وہ ایسا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں ، ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بیرون ملک لوکیشن کے بجائے ملکی لوکیشن پر فلموں کی شوٹنگ سے ہندوستان میں تنوع اور مختلف مقامات پر انوکھے فیچرز سے ملک بھر کے ناظرین کو متعارف کرانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف دلچسپ مقامات کی نمائش کے ذریعے، جوکہ یوروپی مقامات سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے،  ملک کے اندر گھریلو سیاحت  کو تقویت پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے، بلکہ اس سے ‘‘ووکل فار لوکل’’کے کاز کو بھی مدد مل سکتی ہے۔

ریاستی حکومت کی ٹیم نے وزیر موصوف کو اس سال اپریل میں سکم میں عالمی فلم فیسٹول کے انعقاد کے منصوبے کے بارے میں بتایا ۔ توقع ہے کہ چار روزہ فیسٹول  فلمی برادری کے لئے،  جس میں پروفیشنل فلم ساز ، فلم کو چاہنے والے اور فلم ؍میڈیا کے طلباء شامل ہیں، ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونر)کے وزیر نے تجاویز کو سراہا اور کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ کے مسلسل رابطے میں ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

 (U: 686)


(ریلیز آئی ڈی: 1691145) وزیٹر کاؤنٹر : 173
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil