وزارت اطلاعات ونشریات
‘‘میں نے ڈائریکٹر سے کہا مجھے اداکاری کرنا نہیں آتا ،صرف جینا آتا ہے’’:معروف فلم اداکارہ طاہرہ
‘‘مجھے ایک عام فلم میں اداکاری کیلئےچار مرتبہ کوشش کرنا پڑی تھی اور تقریباًہر سین کی عکس بندی کیلئے تقریباً چالیس مرتبہ دوبارہ شاٹ لیا گیا ’’:ہدایت کار صدیق پراوور
‘‘مجھے اس بات کا فخر ہے کہ میں اس پہلی فلم کا حصہ بنا جس میں ایک نابینا شخص نے مرکزی کردار ادا کیا تھا’’:کلینٹ میتھیو،مرکزی ادکار
پنجی؍21جنوری2021
‘‘طاہرہ نے زندگی میں کبھی ہار نہ ماننے والا رویہ اختیار کیا اور اس رویہ نے اسے اپنی بہنوں کی تعلیم اور شادیوں کا خیال رکھنے میں مدد کی ۔والد کے مقروض ہونے کی وجہ سے اس کی فیملی نے سب کچھ کھودیا تھا ،اس نے اپنی محنت کی کمائی سے ایک گھر بھی بنایا ’’۔
ملیالم فیچر فلم‘طاہرہ’ میں ایک حقیقی زندگی کے کردار کی کہانی پیش کی گئی ہے۔اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سخت محنت کش اور جزوی طور پر سماعت سے محروم خاتون طاہرہ ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھاتے ہوئے اپنی زندگی کا سفر طے کرتی ہیں۔یہ فلم ہندوستان کے 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے انڈین پینا روما فیچر فلم سیکشن میں دکھائی جارہی ہے۔
فلم کے ہدایت کار صدیق پراوور آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔آج ہندوستان کے 51ویں بین الاقوامی فلمی میلے کا چھٹا (21جنوری2021)دن تھا ۔یہ فلمی میلا گوا میں جاری ہے۔پریس کانفرنس میں طاہرہ اورنابینا اداکار کلینٹ میتھیو بھی موجود تھے ۔کلینٹ میتھیو نے طاہرہ کے شوہر بی چاپو کا کردار ادا کیا ہے۔
طاہرہ کی زندگی ایک فلم کی طرح ہے جس میں غیر متوقع موڑ سامنے آتے ہیں۔جزوی طو پر سماعت سے محروم ہونے کے باوجود وہ تمام تر مشکلات کا سامنا کرلیتی ہیں اور زندگی سے کبھی ہار نہیں مانتی۔فلم میں طاہرہ کو50 کلو مویشیوں کے چارے کی بوریوں کے ساتھ اسکوٹر چلاتے دکھایا گیا ہے۔ان کے گاؤ کا یہ ایک عام نظارہ تھا۔اسی کے ساتھ وہ علاقہ کی خواتین کو ڈرائیونگ کرنا بھی سکھاتی ہیں۔
یہ طاہرہ کا متاثر کرنے والی وہ کہانی تھی جس نے صدیق کو اپنی زندگی پر مبنی فلم کا حصہ بننے کی طرف راغب کیا۔انہیں بہر حال ایک ایسی اداکارہ ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی نہیں ملی جو طاہرہ کی بھاری ذمہ داریوں کو آسانی سے نبھا سکے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اس نتیجہ پر پہنچے کہ وہ پردہ سیمیں پر طاہرہ کے کردار میں طاہرہ کو ہی لائیں گے۔ہر چند کے شروع میں طاہرہ نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا لیکن صدیق انہیں راضی کرنے میں کامیاب ہوگئے اس طرح طاہرہ فلم اسٹار بن گئیں ۔
پراوور بتاتے ہیں کہ انہوں نے کس طرح مرکزی اداکاروں کا انتخاب کیا ۔وہ کہتے ہیں‘‘ ہرچند کے میں نے شروع میں اس فلم کیلئے کسی ہیروئین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے ایسی کوئی خاتون نہیں مل سکیں جو اپنے ہاتھوں سے وہ سب کام کرسکیں جو طاہرہ انجام دیتی آئی ہیں۔آخر کار میں نے ان سے کہا کہ وہ خود اس فلم میں کام کریں ۔انہوں نے تھوڑ ہچکچاہٹ دکھانے کے بعد پیش کش منظور کر لی‘‘۔‘‘چونکہ ہم ایک ایسے ہیرو کی تلاش میں تھے جس کو نابینا اور خوبصورت دکھایا جا سکے۔اس تلاش میں ہماری ملاقات کلینٹ میتھیو سے ہوئی ۔شروع میں وہ بھی ہچکچائے لیکن پھر طاہر ہ کے شوہر بی چاپو کا رول کرنے پر راضی ہوگئے’’۔
پریس کانفرنس میں پی آئی بی سے الگ سے بات کرتے ہوئے پہلی مرتبہ اداکاری کرنے والی طاہرہ نے کہا کہ ‘‘طاہرہ میری حقیقی زندگی کی کہانی ہے،ہدایت کار صدیق پراوور نے مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا میں فلم میں اداکاری کرسکتی ہوں،میں نے کہا کہ مجھے پتہ نہیں اداکاری کیسے کی جاتی ہےلیکن مجھے جینا آتا ہے’’۔
پراوور نے اس فلم کو تیار کرنے کے دوران پیش آنے والے عجیب و غریب جدو جہد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ‘‘یہ (فلم)دو مرکزی کرداروں کے درمیان گھومتا ہے ۔ایک نابینا جبکہ دوسرا جزوی طور پر سماعت سے محروم۔اس کی وجہ سے ایک عام فلم کے مقابلے میں اس فلم کو بنانے میں چوگنی محنت کرنا پڑی اور تقریباًہر شاٹ چالیس مرتبہ لینا پڑا۔یہ ایک مشکل کام تھا اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس کام کو انجام دینا مشکل ہوگا لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ کام مکمل کیا’’۔
نابینا اداکار کلینٹ میتھیو نے ، جنہوں نے طاہرہ کے شوہر کا کردار ادا کیاکہا کہ ‘‘مجھے اس فلم اور تاریخ کا حصہ بننے پر فخر ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اولین فلم ہے جس میں ایک نابینا شخص نے مرکزی کردار ادا کیا۔اس فلم میں اداکاری کے علاوہ میں نے ڈبنگ بھی کی ہے حالانکہ مکالموں کی ادائیگی کے دوران ہونٹوں کی مطابقت میں دشواری پیش آرہی تھی ۔میرے ہدایت کارکو مجھ پر مکمل بھروسہ تھا اور انہوں نے اعتماد کے ساتھ میری حوصلہ افزائی کی اور میں انہیں کی وجہ سے آج یہاں موجود ہوں’’۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کیرالہ کے پلک کاڑ میں نابینا بچوں کے اسکول ہیلن کیلر میں پڑھاتے ہیں۔
پریس کانفرنس کے آغاز میں ڈائریکٹر نے میلے میں اپنی فلم کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے پر بین الاقوامی ہندوستانی فلمی میلے اور ڈی ایف ایف کے علاوہ تمام خوبصورت لوگوں اور فلم سازوں کا شکریہ ادا کیا۔
ش ح ۔ع س۔ م ش
U-NO.682
22-01-2021
(Release ID: 1691135)
Visitor Counter : 239