قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کی وزارت اور گوا حکومت مشترکہ طورپر کل مہاجر مزدوروں اور قبائلی مائیگرنٹ سیل کے لئے شرم شکتی ڈجیٹل ڈاٹا سولیوشن کا افتتاح کریں گے

Posted On: 21 JAN 2021 7:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،21؍جنوری:

ایک ایسا قدم جس سے مہاجر مزدووں کے لئے ریاستی اور قومی سطح پر پروگرام وضع کرنے میں مؤثر طریقے سے مدد ملے گی، قبائلی امور کی مرکزی وزارت کل گوا میں مہاجر مزدوروں کے لئے ایک تربیتی دستور العمل شرم شکتی،  ایک قومی مائیگریشن سپورٹ پورٹل اور شرم ساتھی  کا افتتاح کرے گی۔

مختلف ریاستوں سے گوا آنے والے تقریباً 4 لاکھ مہاجر مزدوروں کی مدد اور معاونت کے لئے گوا کے وزیر اعلیٰ گوا میں ڈیڈیکیڈ مائیگریشن سیل کا بھی افتتاح کریں گے۔قبائلی امور کی وزارت نے گوا میں قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، قبائلی میوزیم ، ون دھن کیندر اور قبائلی لوک اُتسو کی بھی منظوری دی ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ف ا۔ ن ع

(U: 685)


(Release ID: 1691133) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Punjabi