وزارت دفاع
انڈمان کے سمندر میں مشترکہ آپریشن کی تربیت: مشق کووچ
Posted On:
21 JAN 2021 3:33PM by PIB Delhi
ہندوستانی آرمی، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ اور انڈین کوسٹ گارڈ کے جوانوں کی شمولیت کے ساتھ اگلے ہفتے ‘‘ایکسرسائز کووچ’’ کے نام سے بڑے پیمانے پر ایک مشترکہ مشق شروع کی جارہی ہے۔ یہ مشقیں ملک کی واحد مشترک فوجی کمانڈ، انڈمان اور نکوبار کمانڈ (اے این سی) کی سرپرستی میں کی جائیں گی۔ اس مشق میں آرمی کی زمین اور سمندر دونوں میں کام کرنے والی بریگیڈ، بحریہ کی اسپیشل فورس سمیت معاون فوجیں بکتر بنددستے، تباہ کن جہازوں پر مشتمل بحریہ کے جہاز، اے ایس ڈبلیو کورویٹس مشرقی بحری کمانڈ اور اے این سی کے ہوائی جہاز اور ہیلی کا پٹر بردار بحری جہاز، ہندوستانی فضائیہ کے جیگوار اور ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ اور ان کے ساتھ کوسٹ گارڈ کے جوان بھی حصہ لیں گے۔
اس فوجی مشق سمندری نگرانی، باہم مربوط ہوائی اور سمندری حملے، فضائی دفاع، آبدوز اور لینڈنگ آپریشن وغیرہ کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ علاقے کی مشترکہ خفیہ نگرانی اور جائزہ کی مشقیں، جن میں فوج کی تینوں خدمات کی ٹیکنیکل، الیکٹرانک اور انسانی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔ آئی ایس آر مشقوں کے ذریعے خلا، فضا، زمین اور سمندری سینسر وغیرہ خفیہ معلومات جمع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ مختلف مراحل میں تیز رفتار فیصلوں میدان جنگ میں شفافیت کا جائزہ لے کر اسے دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔
انڈمان کے سمندر اور خلیج بنگال میں کی جانے والی ان مشقوں میں بڑی شدت کے حملے اور دفاعی مہمات مشترکہ افواج کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ زمینی اور سمندری لینڈنگ آپریشن، ہوا سے زمین پر اترنے کا عمل، اسپیشل فورس کے ہیلی کاپٹروں کی کارروائی، اسپیشل فورس کی سمندری کارروائی اور آخری آپریشن زمین ہوگی۔
فوج کی تینوں خدمات کی یہ مشترکہ مشق ان کی فوجی کارروائیوں کی صلاحیت میں اضافہ کریں گی۔
*****************
U-652
ش ح۔ س ب ۔ ت ع۔
(Release ID: 1690849)
Visitor Counter : 240