قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی ثقافت دستکاری اور کامرس کے جشن کے طورپر 10 روزہ قومی منی آدی مہوتسو کا آج سے نئی دہلی کے نیو موتی باغ میں آغاز
Posted On:
20 JAN 2021 8:53PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت کے ماتحت ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے آدی مہوتسو کا آغاز کرکے ایک بہترین پیش قدمی کی ہے۔ وبائی صورتحال کے بعد یہ پہلا آدی مہوتسو 20 سے 30 جنوری 2021ء کے دوران نئی دہلی کے نیو موتی باغ کے جی پی آر اے کمپلیکس میں منعقد ہو رہا ہے۔اس 10 روزہ مہوتسو کے دوران قبائلی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو سامنے لایا جائے گا۔ آدی مہوتسو در حقیقت جو قبائلی ثقافت کی روح ، دستکاری، کھان پان اور کامرس کا ایک جشن ہے، سب سے پہلے 2017ء میں منعقد ہوا تھا اور ایک کامیاب پہل ثابت ہوا۔ یہ مہوتسو عوام کو ملک بھر کی قبائلی برادری کے مالا مال ثقافت دستکاری اور ان کی زندگیوں سے جڑی ہوئی چیزوں سے لوگوں کو متعارف کرانے کی ایک کوشش ہے۔ 2020ء کو وباء کی وجہ سے یہ آدی مہوتسو جو کہ قبائل ثقافت اور آرٹ کو مقبول عام بنانے کا ایک پلیٹ فارم ہے، وہ آن لائن پر منتقل ہوگیا تھا۔ مدھیہ پردیش کے قبائل اور ان کی دستکاری اور روایت پر مرکوز جو 10 روزہ آن لائن ایونٹ tribesindia.com ہوا تھا، وہ انتہائی کامیاب رہا تھا۔
اب یہ جو مہوتسو شروع ہوا ہے اس میں ملک بھر کی قبائلی روایت ، دستکاری، آرٹ اور ثقافت کو دکھایا جائے گا اور اس میں پورے ملک سے تقریباً 100 قبائلی دستکار اور مصنوعات تیار کرنے والے شرکت کررہے ہیں۔ اس ضمن میں یہ ایک تجربہ ہے۔ ایک بڑا آدی مہوتسو یکم فروری سے 15 فروری 2021ء تک نئی دہلی کے دلّی ہاٹ میں منعقد ہوگا۔ پہلے دن کی عوامی شمولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ جو چھوٹا آدی مہوتسو شروع ہوا ہے، انتہائی کامیاب رہے گا۔شرکت کرنے والوں میں متعدد اہم شخصیات اور حکومت ہند کے اعلیٰ افسران شامل ہیں، ان میں وزیر اعظم کے مشیر جناب بھاسکر کھُلبے ، ہاؤسنگ اور شہری ترقیات کی وزارت کے سیکریٹری جناب ڈی ایس مشرا ، جل شکتی وزارت کے سیکریٹری جناب یوپی سنگھ اور قبائلی امور کی وزارت میں سیکریٹری جناب دیپک کھنڈیکر دوسری اہم شخصیات میں شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب بھاسکر کھُلبے نے کہا کہ ایک ہی جگہ ملک بھر کے قبائلی ثقافت ، آرٹ اور دستکاری کی یہ نمائش دیکھ کر میں بہت خوش ہوں۔ بلاشبہ یہ ٹی آر آئی ایف ای ڈی کی ایک عظیم پہل ہے اور اس سے قبائلی ثقافت کو وسیع طورپر لوگوں میں مقبول بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔
ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب پروین کرشنا نے ذکر کیا کہ پچھلے سال کے چیلنجنگ صورتحال کے باوجود کہ جس کی وجہ سے قبائلی عوام کی روز مرہ کی زندگی اور آدمی پر گہری اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی نے ایسے بہت سے اقدامات کئے ہیں، جن کے ذریعے قبائلی عوام ، قبائلی صنعت کاروں اور دستکاروں کی مالی حالت میں بہتری لائی جاسکے اور انہیں خود کفیل بنایا جاسکے۔
آدی مہوتسو میں مختلف قبائلی برادریوں کی قبائلی روایت کو دکھایا جائے گا اور ایسا ان کی دستکاری قدرتی پیداوار اور کھان پان کے ذریعے کیا جائے گا۔اس طرح وسیع پیمانے پر شہری لوگوں کو قبائلی آبادی کی مالا مال ثقافتی وراثت سے روبرو کرایا جائے گا۔ہماری آبادی کو قبائل کا تناسب 8 فیصد ہے اور یہ ہمارے معاشرے کا وہ حصہ ہے، جو محرومیوں کا شکار رہا ہے۔ چنانچہ یہی وجہ ہے کہ وہ قومی دھارے سے الگ ہے اور ان کے اندر یہ بد اعتقادی بھی ہے کہ انہیں نہ تو سکھا یا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی مدد کی جاتی ہے۔تاہم سچائی اس سے الگ ہے۔ یہ قبائل شہری ہندوستان کو بہت کچھ سکھا سکتے ہیں۔ ان میں جو فطری سادگی ہے یا ان کے اندر تخلیقی صلاحیت ہے وہ بہت پرکشش ہے۔ دستکاری کا جہاں تک تعلق ہے، اس میں ہاتھ سے بُنے ہوئے سوت، سلک فیبرک، اُون ، دھات کی مصنوعات، ٹیراکوٹا، بیڈ ورک شامل ہیں ، جن کو محفوظ رکھنے اور بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ ن ع
(U: 633)
(Release ID: 1690807)
Visitor Counter : 98