بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

‘چنتن بیٹھک’ گجرات میں کچھ کے دھوردو میں 21 سے 23 جنوری 2021 تک منعقد ہوگی


چنتن بیٹھک آئندہ دہائی کے لئے ہندوستان کے بحری سیکٹر کے نقشہ راہ کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک اہم پہل ہے جس کا مقصد وزیراعظم کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے ویژن کی تکمیل ہے: جناب منسکھ منڈاویا

Posted On: 20 JAN 2021 4:37PM by PIB Delhi

 

 بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر (آزادانہ چارج)  جناب منسکھ منڈاویا  گجرات میں کچھ کے دھوردو میں  بندرگاہوں سے متعلق تین روزہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے جسے‘چنتن بیٹھک’ کانام دیا گیا ہے۔

 21 سے 23 جنوری 2021 تک   ہندوستان کی سبھی بندرگاہوں کے چیئرپرسنز اور وزارت کے سینئر افسران میری ٹائم ویژن -2030 کے نقشہ راہ کو حتمی شکل د ینے کے لئے  تفصیلی غوروخوض سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

چنتن بیٹھک میں  شہری ٹرانسپورٹیشن کے نئے امکانات تلاش کرنے، سرود۔پورٹس کے موثر نفاذ، بین  الاقوامی ثالثی وغیرہ سے متعلق امور پر غوروخوض ہوگا۔  تمام اہم بندرگاہوں کے ذریعہ سٹیلائٹ پورٹس کے فروغ کے لئے مستقبل کے کارروائی منصوبے پر غوروخوض ہوگا۔ پورے ملک میں آر او- آر او، آر او-پیکس فیری اور  سی پلین سروسیزکے لئے  مزید نئے  روٹس کھولنے اور  ساحلی کارگو کے حجم اور نقل و حمل کو بڑھانے کے لئے  طریقہ کار اور وسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر (آزادانہ چارج)  جناب منسکھ منڈاویا  نے کہاکہ  چنتن بیٹھک منعقد کرنے کا بنیادی مقصد  ہماری اہم بندرگاہوں کی  کارکردگی اور  کارگزاری کو بہتر بنانے کے لئے  نئے خیالات  وضع کرنا  ، نقل و حمل پر آنے والے خرچ کو کم کرنے کے لئے  عالمی  معیار اختیار کر کے  بندرگاہوں پر  عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات قائم کرنا، کنکٹیویٹی کو بڑھانا اور  کاروبار کو سہل بنانا ہے،   یہ ایسےشعبے ہیں جن پر ہماری خاص توجہ ہے۔ جناب منسکھ منڈاویا نے مزید کہا کہ  چنتن بیٹھک کے دوران  مباحثے سے  حاصل ہونے و الے تمام خیالات کو میری ٹائم ویژن-2030  میں ایک دوسرے کے ساتھ جوڑا جائے گا تاکہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘آتم نربھر بھارت’ کے ویژن کو ان کے ‘ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم’ کے اہم  منتر کے ساتھ مکمل کیا جاسکے۔

 

 

 

***************

)ش ح ۔ ف ا۔ف ر)

U-634



(Release ID: 1690787) Visitor Counter : 155