وزارت خزانہ

اثاثہ کو سرمایہ میں بدلنے سے متعلق اولین مشاورتی میٹنگ

Posted On: 20 JAN 2021 7:57PM by PIB Delhi

اثاثے کو سرمائے میں بدلنےسے متعلق اولین مشاورتی میٹنگ آج منعقد کی گئی ۔جس اہتمام عالمی بینک کے اشتراک سے سرمایہ کاری اور عوامی اثاثے کا نظم کرنے کے محکمے (ڈی آئی پی اے ایم)نے کیا تھا۔مالیات اور صنعتی گھرانوں کے امور کے وزیر مملکت جناب انوراگ ٹھاکرنے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعہ اس میٹنگ کا افتتاح کیا۔میٹنگ میں عالمی بنیک کے ملکی ڈائریکٹر ،نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکیٹو افسرڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری اور مرکزی وزارتوں ،محکموں اور مقتدرات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس میٹنگ میں ریاستی حکومتوں اور سی پی ایس ای کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں حصہ لیا۔

اثاثے کو سرمائے میں بدلنا حکومت کا ایک واضح مقصد ہے او ر ڈی آئی پی اے ایم کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ غیر ایسے اثاثوں کو سرمائے میں بدلنے کی سہولت فراہم کرےجو بنیادی نوعیت کے نہیں ہیں۔اثاثے کو سرمائے میں بدلنا ایک پیچیدہ عمل ہے اور اس میں تمام حصہ داروں کے ساتھ قریبی تعاون اور اشتراک عمل کی ضرورت پڑتی ہے۔اس میٹنگ نے ایسی سرگرمی کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ۔

اس میٹنگ میں تمام حصے داروں کی موجودگی میں کئی کلیدی امور پر غور وخوض کیا گیا۔عالمی اور خانگی دونوں طرح کے تناظر میں بہترین عمل اور تجربے سے ایک دوسرے کو واقف کرایا گیا۔یہ میٹنگ کلیدی نتائج مرتب کرنے کے ساتھ ختم ہوئی جس سے اثاثے کو سرمائے میں بدلنے اور اس عمل کو تیز کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور رہنمائی ملے گی۔

 

 

ش  ح ۔ع س۔ م ش

U-NO.639

21-01-2020



(Release ID: 1690741) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Hindi , Tamil