وزارت اطلاعات ونشریات

وی اسٹل ہیو دی ڈیپ بلیک نائٹ نامی فلم موسیقی اور آرٹ کے لیے جنون اور موسیقی کے ذریعے پہچان بنانے کی ایک کہانی ہے: فلم ڈائرکٹر گستاوُو گلواوُو


میں جانتا ہوں کہ کس طرح موسیقار بنا جاتا ہے اور جب کسی کی صلاحیت کا اعتراف نہیں کیا جاتا تو اسے کیسا لگتا ہے: خاص اداکار وانیسا گسماؤ

Posted On: 20 JAN 2021 4:37PM by PIB Delhi

پنجی ،20جنوری،2021، ’وی اسٹل ہیو دی ڈیپ بلیک نائٹ‘نامی فلم کے ڈائرکٹر گستاوو گلواوو کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’’موسیقی اور آرٹ کے جنون کی اور موسیقی کے ذریعے پہچان بنانے کی ‘‘ ایک کہانی ہے۔ وہ  بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے کے 51ویں ایڈیشن کے موقع پر پانچویں دن (20 جنوری 2021 کو) ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس فلم کو بھارت میں پہلی مرتبہ آئی ایف ایف آئی کے کالیڈواسکوپ (عکس بینی) سیکشن میں دکھایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/04X4L9.jpg

یہ فلم بگل بجانے والے کی کہانی ہے جو اپنی صلاحیت کی پہچان کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔ کرداروں کے انتخاب کے بارےمیں بات کرتے ہوئے گستاوو نے کہا ’’میں نے راک بینڈ میں موسیقی کے لیے ایک مختلف حکمت عملی اپنائی۔ بگل بجانا سیکھنے میں 10 سال لگتےہیں۔ اس لیے  میں نے کسی اور کو لینے کی بجائے ایک بگل بجانے والے کو منتخب کیا‘‘۔ انھوں نے کہا کہ یہ فلم 2019 میں مکمل ہوئی اور لاطینی امریکہ کے ملکوں میں فلم بنانے کے لیے سرکاری فنڈنگ واحد ذریعہ ہوتی ہے۔ بھارت کے برعکس پرائیویٹ فنڈنگ کی فلموں کے لیے اجازت نہیں ہوتی۔

فلم کے سلسلے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا ’’ایک مرتبہ ایک خاتون نے مجھے بتایا تھا کہ وہ راک بینڈس  اور اس کے کلچرکو پسند نہیں کرتیں،  لیکن جس طرح یہ فلم پیش کی گئی ہے وہ اسے پسند کرتی ہیں‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/054VP7.jpg

اصل اداکارہ وینیسا گسماوو جنھوں نے راک بینڈ میں بگل بجانے والی کا کردار ادا کیا ہے، بتایا ’’موسیقار ہونے کے ناطے مجھے اس بینڈ کے ایک حصے کے طور پر منتخب کیا گیا، میں جانتی ہوں کہ موسیقی کار کس طرح بنتے ہیں۔ اور جب کسی کی صلاحیت کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو اسے کیسا لگتا ہے‘‘۔

وی اسٹل ہیو دی ڈیپ بلیک نائٹ کے بارے میں

کارن براسیلا میں ایک جوشیلے  راک بینڈ میں بگل جاتی ہے، لیکن اس پرہجوم شہر میں کوئی بھی اس میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ 27 سال کی عمر میں اس نے اس شہر کے بارے میں جس کی تعمیر میں اس کے دادا نے مدد کی تھی، اس نے تمام امیدیں چھوڑ دیں۔ وہ اپنے سابق ساتھی آرٹر کے نقش قدم پر چلتی ہے اور برلن میں اپنی قسمت آزماتی ہے۔ ایک غیر متوقع حادثہ کئی مہینے بعد کارن کو براسیلا جانے پر مجبور کرتا ہے۔اب یہاں آکر اسے اپنا رول سمجھ میں آتا ہے۔  یہ فلم جو کہ ایک ڈراما ہے 2019 میں مکمل ہوئی تھی اور اسے برازیلی – پرتگالی، انگریزی اور جرمن زبانوں میں بنایا گیا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.604



(Release ID: 1690658) Visitor Counter : 187


Read this release in: Punjabi , English , Marathi , Hindi