وزارت اطلاعات ونشریات

ہم زندگی میں برعکس صورتحال سے راہِ فرار اختیار نہیں کر سکتے، ہمیں اپنے تجربات کی مدد سے ان حالات کا سامنا کرنے اور ان پر فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے: ’’اسٹل الائیو‘‘ کے ہدایت کار اونکار دیواڈکر

’’میری فلم ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جو نفسیاتی فکر کے باعث خودکشی کرنے کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ یہ لڑکی اپنی زندگی کے حالات سے دور بھاگنے کے لئے خودکشی کرنا چاہتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی صورتحال سے بچ نہیں سکتے، ہمیں تجربات کی مدد سے ان حالات کا سامنا کرتے ہوئے، ان پر فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ پروڈیوسر اور ڈائرکٹر دیواڈکر گوا میں جاری 51ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران بدھ کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں نفسیاتی ڈرامے پر مبنی مختصر فلم ’’اسٹل الائیو‘‘ کے بارے میں اپنے خیالات ساجھا کر رہے تھے۔ اس فلم کو اس مرتبہ انڈین پینورما سیکشن میں پیش کیا گیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/014BX4.jpg

 

فلم کی اہم اداکارہ تناؤ اور جذباتی اُتھل پتھل کا شکار ہوجاتی ہے اور اس وجہ سے خودکشی کی کوشش کرتی ہے، لیکن وہ ناکام ہو جاتی ہے، اور پھر دوبارہ عام زندگی میں واپسی کرتی ہے۔ ہدایت کار نے کہا، ’’میں چاہتا ہوں کہ حاضرین میری فلم کو ایک گواہ کے طور پر دیکھیں، اس سے میری فلم کی کہانی کے بارے میں بیداری میں اضافہ ہوگا۔‘‘

30 منٹ کی اس مراٹھی فلم میں 27 منٹ کا ایک اَن کٹ شاٹ بھی ہے۔ اس کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے دیواڈکر نے کہا کہ خودکشی کا خیال رکھنے والے انسان کی زندگی کے سفر کو دکھانا بیحد ضروری تھا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/027NZV.jpg

دیواڈکر نے فلم کے سنیمائی عناصر سے مرتب ہونے والے اثرات پر بھی بات چیت کی، جو اس فلم میں دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ، ’’میرا مقصد کہانی کہنے کے بجائے حاضرین کو ایک بہترین تجربہ کرانا رہا ہے۔ ہر ایک عنصر کچھ بیان کرتا ہے۔ کچھ عناصر مل کر ایک تصویر بناتے ہیں، جس سے ایک نیا اثر اور احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس فلم میں سمندر بھی ایک عنصر ہے جو کافی پراسرار اور بڑا ہے، اور حاضرین کے ذہن پر کافی اثر ڈالتا ہے۔‘‘

اسٹل الائیو کے بارے میں:

گذشتہ پانچ برسوں سے چلے آرہے تعلقات کے ٹوٹ جانے سے میرا کی زندگی میں سب تباہ ہو جاتا ہے۔ بغیر کسی مقصد کے گاڑی چلاتے ہوئے، وہ ایک ساحل سمندر پر پہنچ جاتی ہے۔ مایوسی کے عالم میں وہ اپنے بوائے فرینڈ کو آخری مرتبہ کال کرنے کی کوشش کرتی ہے، اور اس کال کا خاتمہ بھی دونوں کے درمیان جھگڑے کے ساتھ ہوتا ہے، جس سے اس کی ساری امیدیں ختم ہو جاتی ہیں۔ اسے کسی سہارے کی ضرورت ہوتی ہے، وہ کچھ لوگوں کو کال کرتی ہے، لیکن اسے کوئی دلاسہ نہیں ملتا۔ آخر کار وہ سمندر کے پانی میں ڈوب کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن سمندر اس کی کوشش کو ناکام کر دیتا ہے۔۔۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/039HC7.jpg

ڈائرکٹر: اونکار دیواڈکر

پروڈیوسر: اونکار دیواڈکر

اسکرین پلے: اونکار دیواڈکر

ڈی او پی : سنتوش ہانکرے

اڈیٹر: اونکار دیواڈکر

موسیقی: پوجا رائے باگی

ڈائرکٹر کے بارے میں:

اونکار دیواڈکر رائٹر، ڈائرکٹر، ایڈیٹر اور پروڈیوسر ہیں۔ مختصر فلم ’اِن دی لینڈ آف میراج۔۔۔‘ ان کی پہلی فلم تھی۔ وہ ایک پیشہ وار ٹریول فوٹوگرافر بھی ہیں۔ ’اسٹل الائیو‘ ان کی دوسری مختصر فلم ہے، جو ایک نفسیاتی ڈرامے کے زمرے کی فلم ہے۔

 

***

 

ش ح ۔اب ن

U-618


(Release ID: 1690654) Visitor Counter : 209


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi