پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
جناب دھرمیندر نے مدھیہ پردیش کے بیتول میں او این جی سی کے دو فلاحی پروجیکٹوں کا آغاز کیا
Posted On:
18 JAN 2021 5:54PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قابل تجدید توانائی کے استعمال کو بڑھانے اور بھارت کو آتم نر بھر بنانے کے وژن کے عین مطابق، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اورفولاد کے وزیر دھرمیندر پردھان نے آج مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول میں عوام کے بہبود کے لئے انرجی مہارتن او این جی سی کی حمایت سے دو پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔وزیر موصوف نے بھارت بھارتی شکشا سمیتی میں کسانون کے لئے ہاسٹل کم ٹریننگ فیسلٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بیتول میں غریب گھروں میں شمسی چولہے کی تقسیم کا بھی آغاز کیا، جسے سولر گاؤں کے طورپر دیا جارہا ہے۔
او این جی سی نے یہ سولر چولہے آئی آئی ٹی بامبے سے ڈیزائن اور تیار کرائے ہیں، جس پر تقریباً 90لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔وزیر موصوف نے ضلع میں غریب گھروں میں 86 سولر پی وی کُک اسٹوو تقسیم کئے، 74 ضلع بیتول میں گھوڈا ڈونگری تحصیل کی باچا گرام پنچایت کے گھروں میں تقسیم کئے گئے، 12 جامتھی گاؤں اسکول میں تقسیم کئے گئے۔استفادہ حاصل کرنے والے تمام لوگوں کا تعلق سماج کے غریب اور محروم طبقے سے ہیں۔
دد فلور(جی+1)کی ہاسٹل کم ٹریننگ فیسلٹی تقریباً 3 کروڑ روپے کے سرمایہ سے تعمیر کی جارہی ہے، جس کا استعمال نامیاتی کھیتی میں غریب کسانوں کو تربیت دینے کے لئے کیا جائے گا۔اس کی تعمیر بھارت بھارتی شکشا سمیتی کے کیمپس میں 3.45 ایکڑ زمین پر کی جارہی ہے۔تقریباً 15,000سے 20,000غریب کسان او ین جی سی کے اس فلاحی پروجیکٹ سے مستفیض ہوں گے۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور فولاد کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اس فیسلٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
*************
ش ح۔ف ا۔ ن ع
(19.01.2021)
(U: 525)
(Release ID: 1689885)
Visitor Counter : 118