سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

محض ایک ہفتے میں 534کلو میٹر قومی شاہراہ کی ریکارڈ تعمیر

Posted On: 17 JAN 2021 5:58PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے534کلومیٹر  قومی شاہراہ کی تعمیر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔یہ کام 8 جنوری کو شروع ہونے والے ہفتےکو پورا کیا گیا۔

وزارت نے رواں مالی سال 21-2020ءکے دوران اپریل 2020ء سے 15 جنوری 2021ءتک8169کلو میٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کی۔ یہ تعمیر تقریباً 28.16کلومیٹر روزانہ کی رفتار کی گئی۔پچھلے مالی سال میں اسی مدت کے دوران 7573کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی، جس کی رفتار 26.11کلومیٹر روزانہ تھی۔

وزارت کو امید ہے کہ اس رفتار سے وہ 31مارچ تک 11000کلومیٹر کا تعمیراتی نشانہ پار کرسکے گی۔

وزارت نے اس مدت (اپریل 2020 سے 15 جنوری 2021ء تک)، کی مدت کے دوران 7597کلومیٹر کی شاہراہوں کے پروجیکٹ بھی تفویض کئے ہیں۔20-2019ء میں اسی مدت کے دوران 3474کلومیٹر کے پروجیکٹ دیئے گئے تھے۔لہٰذا اس مالی سال میں پروجیکٹ دیئے جانے کا کام دوگنا ہوگیا ہے۔

20-2019ء میں مجموعی طورپر 8948کلو میٹر سڑکوں کے پروجیکٹ تفویض کئے گئے اور 10237کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر کی گئیں۔

یہ حصولیابی اس حقیقت کے پیش نظر اور بھی اہمیت اختیار کرگئی ہے کہ مالی سال کے پہلے دو مہینے کووڈ-19 وباء کے تناظر میں ملک گیر لاک ڈاؤن کی نذر ہوگئے۔ وزارت نے تعمیر کی رفتار میں اضافے کے لئے  بہت سے اقدامات کئےہیں۔ تعمیر کی رفتار کے بارے میں امید ہے کہ رواں مالی سال کے بقیہ مہینوں میں اور بھی اضافہ ہوگا، جو تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے سازگار ہوتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح۔اس ۔ ن ع

(18.01.2021)

(U: 499)



(Release ID: 1689612) Visitor Counter : 151