وزارت اطلاعات ونشریات

فلم اداکار سدیپ ،بھارت کے بین الاقوامی فلمی میلے ( آئی ایف ایف آئی) کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے


آئی ایف ایف آئی کا اس سال خود اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہوگا

Posted On: 15 JAN 2021 8:40PM by PIB Delhi

پنجی 15 جنوری ، 2021،       بھارت کا 51واں بین الاقوامی فلمی میلہ (آئی ایف ایف آئی) پہلی مرتبہ ہائیبرڈ طریقے پر منعقد کیا جارہا ہے اور اس کا خود اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم ہوگا۔ کچھ پروگرام او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے دکھائے جائیں گے۔ فزیکل طور پر جو فلمیں دکھائی جائیں گی وہ تمام سیکشنوں اور بھارتی پینورما سے متعلق ہوں گی۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیاکہ  او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر میلے کی افتتاحی اور اختتامی تقریب پورے ملک کے ڈیلی گیٹوں تک پہنچے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس سال فزیکل شکل میں 119 فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں سے 85 فلمیں  پہلی مرتبہ دکھائی جائیں گی۔

آئی ایف ایف آئی کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بھارتی فلم اداکارہ جناب سدیپ سنجیو ہوں گے، جو سدیپ کے نام جانے جاتے ہیں۔ اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ سدیپ ڈائرکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، ٹیلی ویژن پریزنٹر اور گائک بھی ہیں۔ وہ عام طور پر کنڑ زبان کی فلموں میں کام کرتے ہیں لیکن انھیں تیلگو، ہندی اور تمل فلموں میں بھی دیکھا جاتا ہے۔

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر بھی افتتاحی تقریب کو عزت بخشیں گے جو کل پنجی، گوا کے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی انڈور اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/IFFI153.jpg

اس فلمی میلے میں افسانوی فلمی شخصیت، بھارت رتن ستیہ جیت رے کی 100 سالہ تقریب بھی ہوگی۔ اس میلے میں  ’مہرالنساء‘ کا عالمی پریمیئر بھی ہوگا۔ اس فلم میں  فرخ جعفر نے کام کیا ہے اور اس میں ایک خاتون کی تمام زندگی کے خواب کو دکھایا گیا ہے۔ میلے میں ڈنمارک کے فلم ساز تھومس ونٹربرگ کی فلم ’انادر راؤڈ‘ کا افتتاحی تقریب میں پریمیئر ہوگا۔ یہ فلم  آسکر مقابلے کی ڈنمارک سے سرکاری طور پر بھیجی جانے والی فلم ہے۔ اور اس میں کینس کے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے میڈ میکلسن نے کام کیا ہے۔ کیوشی کوروساوا کے تاریخی ڈرامے ’وائف آف اسپائی‘ کے ساتھ پانچویں بھارتی بین الاقوامی فلمی میلے کا اختتام ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/IFFI154.jpg

اس سال بنگلہ دیش’توجہ والے ملک‘ کی حیثیت رکھتا ہے، اس لیے یہ سیکشن بھارت  میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد عمران سے وابستہ ہوگا۔ بنگلہ دیش کی 10 فلمیں اس سیکشن میں دکھائی جائیں گی جن میں ’روپشا نودر بانکے (دریائے روپسا کا خاموش بہاؤ)‘، اور ’’سنسیرلی یورس، ڈھاکہ‘بھی  شامل ہوں گی۔

جناب ساونت نے  بتایا ’’وزارت داخلہ کی ہدایات کے مطابق وبائی بیماری کے تمام پروٹوکولس کی پابندی کی جائے گی‘‘ کووڈ-19 کی وجہ سے یہ میلہ اس سال آن لائن ہوگا۔ جس میں ای ٹکٹنگ اور ای- شیڈولنگ بھی شامل ہوں گی۔ یہاں تک کہ اس سال’ پیکوک‘ بھی آن لائن ہوگا۔

آئی ایف ایف آئی کا فزیکل اور ورچوئل رجسٹریشن اس سال علاحدہ علاحدہ کیا جائے گا۔ دونوں فارمیٹ کے لیے فیس بھی الگ الگ ہے۔ جو افراد فزیکل اور او ٹی ٹی دونوں پلیٹ فارم میں دلچسپی رکھتے ہیں انھیں الگ الگ اندراج کراناہوگا۔

*****

ش ح ۔اج۔را

UNO449



(Release ID: 1689213) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Marathi , Hindi