سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پیر 18 جنوری سےروڈ سیفٹی ماہ کا آغاز

Posted On: 15 JAN 2021 6:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 جنوری     روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم آئی  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری پیر کو نئی دہلی میں روڈ سیفٹی ماہ کے افتتاح کریں گے۔ یہ سڑک کا استعمال کرنے والے سبھی صارفین کے لئے سڑکوں  کو زیادہ محفوظ بنانے کے لئے وزارت کی عہد وابستگی کی تکمیل کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کا اہتمام ملک بھر میں عام لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاکہ روڈ سیفٹی  کو بہتر بنایا جاسکے اور تمام شراکت داروں کو موقع دیا جائے کہ وہ روڈ سیفٹی  کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس ماہ کے دوران ، اسکول / کالج کے طلباء ، ڈرائیوروں اور دیگر تمام سڑک صارفین کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہوئے سڑک  حادثات کی مختلف وجوہات اور ان سے بچاؤ کے اقدامات کے بارے میں آگاہی کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان سرگرمیوں میں بینرز ، واک  تھان ،  ہدایتی علامات اور روڈ سیفٹی سے متعلق پرچے شامل ہیں۔ روڈ سیفٹی کے دوران ہونے والے پروگراموں میں مختلف شراکت داروں جیسے ٹرانسپورٹ ، پولیس ، پی ڈبلیو ڈی ، صحت ، تعلیم ، شہری اکائیوں ، گاڑیاں بنانے والے اور ڈیلرز ، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن ، ڈاکٹروں ، پبلک سیکٹر اکائیوں ، کارپوریٹ اور مختلف غیر سرکاری اداے شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-438



(Release ID: 1689172) Visitor Counter : 159