وزارت دفاع
رکشا منتری راج ناتھ سنگھ نے ایپکس کمیٹی کی میٹنگ میں ایروانڈیا-21 کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ایرو انڈیا-21 موبائل ایپ کا آغاز کیاگیا
Posted On:
15 JAN 2021 7:01PM by PIB Delhi
نئی دہلی15،جنوری2021
رکشا منتری (وزیر دفاع) جناب راج ناتھ سنگھ نے بنگلورو میں 15 جنوری 2021 کو ایپکس (اعلیٰ) کمیٹی کی میٹنگ میں ایرو انڈیا-21 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ایروانڈیا-21 ایک انتہائی اندازہ لگایا جانے والا ایونٹ ہے جو 3 سے 5 فروری 2021 تک ایک کاروباری تقریب کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ تین کی تقریب انتہائی منفرد حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ دنیا کی پہلی ہائی برڈ نمائش ہوگی، جہاں اس تقریب کے کاروباری عناصر فزیکل کے ساتھ ساتھ ورچوئل طریقے سے شرکت کریں گے۔
میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے اس تقریب کے محفوظ انعقاد پر زور دیا اور اسے دنیا کی اے اینڈ ڈی صنعت کے لئے جامع بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایروانڈیا-21 کا ہائی برڈ ماڈل دنیا کے لئے خاص ہونا چاہئے، تاکہ عالمی وبا کی صورتحال سے نمٹنے تک نئے معمولات میں کاروبار کے انعقاد کی تقلید کی جاسکے۔ ایرو انڈیا-21 فزیکل نمائش کے ساتھ ساتھ ورچوئل نمائش کے طور پر بیک وقت منعقد ہورہی ہے، ساتھ ہی اسٹال فزیکل کے ساتھ ساتھ ورچوئل طریقے سے فراہم کئے جارہے ہیں، جس کے نتیجے میں زیادہ مصروفیت بڑھے گی۔ رکشا منتری نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگ سیمیناروں میں شرکت کرسکتے ہیں۔ نمائش کاروں اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرسکتے ہیں۔ بی ٹو بی میٹنگیں کرسکتے ہیں اور پیداوار کی تفصیلات کے بارے میں خیالات بھی پیش کرسکتے ہیں۔
ایروانڈیا ایک بڑی اور اہم بین الاقوامی ایرو اسپیس اور ڈیفنس نمائش ہے، جس میں سرگرم شرکت کی ضرورت ہے۔ تمام سطحوں میں مشترکہ ذمہ داری اور ہمہ گیر کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔ ذمہ داریوں اور رولز کی تشریح کرنے کے لئے بھارت سرکار اور کرناٹک سرکار کے درمیان میٹنگ کے حاشیوں پر ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔ اس تقریب کا موضوع ہے: ‘ رن وے ٹو اے بیلین اپورچونیٹریز’۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے اتم نربھر بھارت کے وزن کے مطابق بھی اس ایونٹ کا موضوع ہے۔
میٹنگ میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا اور کرناٹک کے چیف سکریٹری جناب پی روی کمار ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، دفاعی پیداوار کے محکمے کے سکریٹری جناب راج کمار، اے او سی اِن سودرن کمانڈ ایئرمارشل آر کے ماتھر، جی او سی ان سی سودرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سی پی موہنتی اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔
ایروانڈیا-21 اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے لئے بین الاقوامی ضابطوں کی پابندی کرتا ہے اور سوشل ڈسٹینسنگ، بھیڑ کے کنٹرول کے لئے اضافی احتیاط کو شامل کرتا ہے، جہاں کل نمائش کا رقبہ کم کرکے 1500 پی اے ایکس کردیاگیا ہے اور ایئر ڈسپلے ویوزول ایریا 300 پی اے ایکس ہے، جبکہ ماسک چہرے پر لگانا لازمی ہے۔
رکشا منتری نے آج ایروانڈیا موبائل ایپ کا بھی آغاز کیا، جو تقریب سے متعلق تمام امور کے لئے سرگرم انٹرایکٹو انٹرفیس ہوگا۔ یہ ایپ، ایپل ایپ اسٹور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ہوگا۔
میگااسروشو کے لئے گنتی شروع ہوچکی ہے۔ 576 نمائش کاروں اور 35 غیر ملکی وفود نے اس ایونٹ کے ساتھ رجسٹریشن کرایا ہے۔رکشا منتری نے میزبان ریاست کی تیاری کی تعریف کی ہے اور موجودہ عالمی وبا کی صورتحال کے دوران ایک محفوظ ایروانڈیا-21 کے انعقاد کے لئے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے 48000 کرٰوڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے ہندوستان ایرو ناٹک لمیٹیڈ ایچ اے ایل (ہال) کے 3 ہلکے لڑاکا طیارے (ایل سی اے) کے آرڈر کے ذریعے خود کفالت میں ایک بڑے قدم کو بھی اجاگر کیا جو ایم ایس ایم ای اور پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرم شرکت کے ساتھ 50 ہزار روزگار پیدا کرنے کے لحاظ سے کرناٹک کے عام طور پر اور بنگلورو کے لئے خاص طور پر ایک تقویت ثابت ہوگا۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-424
(Release ID: 1689071)
Visitor Counter : 128