وزارت دفاع

فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، مشرقی بحری کمان نے مشرقی بیڑے کی کام کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

Posted On: 14 JAN 2021 5:32PM by PIB Delhi

نئیدہلی،14جنوری،2021، وائس ایڈمرل اتل کمار جین پی وی ایس، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف (ایف او سی-ان- سی) مشرقی بحری کمان (ای این سی) نے چار دن تک مشرقی بیڑے کی کام کرنے کی تیاریوں اور لڑکا تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس معائنے میں مشرقی بیڑے کے 22 جہازوں نے شرکت کی۔ جائزے کے دوران حقیقی حالات میں اچانک حملوں کے خلاف فورس کے تحفظ، ہتھیاروں کی فائرنگ، آبدوز شکن ڈرل، جس میں ٹارپیڈو فائرنگ بھی شامل تھی اور بیڑے کے کرتبوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ایف او سی آئی این سی مشرق نے  بڑے کے بہت سے جہازوں سے کام لیا تاکہ ان کی تیاری کا جائزہ لیا جاسکے اور جہاز  پر موجود افراد سے بات چیت بھی کی۔

کووڈ-19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود مشرقی بیڑے نے بحرۂ ہند کے علاقے اور اس سے دور کے علاقوں میں جس میں گلوان بحران بھی شامل تھا، تمام قومی کام اعلیٰ معیار کے ساتھ انجام دیئے ہیں۔بحریہ کی کارروائی کا پوری طرح احاطہ کرنے والی مشقوں اور  فروغ کو یہاں سمندر میں  دکھایا گیا ہے۔ بھارتی بحریہ کے سفارتی رول کو آگے بڑھاتے ہوئے مشرقی بیڑے کے جہازوں نے بہت سے دوستانہ بحری فوجوں کے ساتھ باہمی اورہمہ قومی مشقیں بھی کی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Ships_of_the_Eastern_Fleet_participating_in_the_Operational_Readiness_Review_by_the_FOCinC_ENC__3_PGTT.jpg

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.381



(Release ID: 1688725) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Punjabi