بجلی کی وزارت

این ایچ بی سی نے سکم میں جے پی سی ایل کے 120 میگاواٹ کے رینگٹ-IV ایچ ای پروجیکٹ کو لینے کے لئے منظور شدہ ریزولوشن پلان کے نفاذ کے لئے قطعی سمجھوتے پر دستخط کئے

Posted On: 13 JAN 2021 7:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی13،جنوری2021

ہندوستان کی پریمیر ہائیڈرو پاور کمپنی این ایچ پی سی لمیٹیڈ نے سکم میں جل پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (جے پی سی ایل) کے 120 میگاواٹ (ایم ڈبلیو) رینگٹ-IV ایچ ای پروجیکٹ کی ذمہ داری لینے کے سلسلے میں منظور شدہ ریزولوشن منصوبے کے نفاذ کے لئے 13 جنوری 2021 کو فیصلہ کن اور ایک قطعی سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ این ایچ پی سی ریزولوشن پروفیشنل اور سیکیورڈ فائنانشیل کریڈیٹرس (پی ایف سی اور پی این بی) کے درمیان اس سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر این ایچ پی سی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر جناب وائی کے چوبے، این  ایچ پی سی کے مالی امور کے ڈائریکٹر جناب آر پی گوئل اور این ایچ پی سی اور پی ایف سی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PressReleasephotoPFV2.jpg

نیشنل کمپنی لاٹرائیبونل (این سی ایل ٹی) حیدر آباد بنچ نے جل پاور کارپوریشن لمیٹیڈ (جے پی سی ایل) کو لینے کے لئے این ایچ پی سی کے ریزولوشن پلان کو منظوری دے دی ہے۔این ایچ پی سی نے اپنے ریزولوشن پلان داخل کردیا ہے اور اسے 24 جنوری 2021 کو کمیٹی آف کریڈٹرس (سی او سی) کے ذریعے کامیاب ریزولوشن درخواست دہندہ قر ار دیاگیا تھا۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً 943.20 کروڑ روپے ہے۔ لینکوتیستا ہائیڈرو پاور لمیٹیڈ کے بعد جل پاور کارپوریشن لمیٹیڈ ایسی دوسری کمپنی ہے، جسے این ایچ پی سی کے ذریعے این سی ایل ٹی عمل کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔

...............................................................

 

      ش ح، ح ا، ع ر

U-361


(Release ID: 1688448) Visitor Counter : 147