وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ، سب سے بڑے بحری دفاعی مشق-سی وِجل21 کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کریگی

Posted On: 11 JAN 2021 5:23PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11،جنوری، 2021:ہر دوسرے سال منعقد ہونے والے بحری دفاعی مشق سی- وِجل-21 کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد 12-13 جنوری 2021 کو کیا جائیگا۔ بحری دفاعی مشق کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد جنوری 2019 میں ہوا تھا۔ اس مشق میں سمندر کے ساحلی علاقوں میں موجود ملک کے 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مچھلی کی پیداوار کرنے والے اور ساحلی علاقوں میں رہنے والی برادری بھی شامل ہوں گے۔ تقریباً 7516 کلو میٹر طویل ساحلی  اور خصوصی اقتصادی زون کے دائرے میں اس مشق کا اہتمام کیا جائیگا۔ مشق کا اہتمام ہندوستانی بحریہ کے ذریعے کیا جائیگا۔ پورے علاقے کے لئے ممبئی میں 26 نومبر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد سمندری علاقوں کی سیکورٹی بڑھائی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ دہشت گردانہ حملہ سمندر راستے سے ہی ہوا تھا۔

بڑے جغرافیائی علاقے، متعلقہ لوگوں کی زیادہ تعداد، مشق میں شامل ہونے والے افراد کی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس مشق کا دائرہ کافی بڑا ہے۔ اس کے بڑے دائرے کو دیکھتے ہوئے کیا مقاصد حاصل ہوئے، یہ مشق خاص ہوجاتی ہے۔ یہ مشق ہندوستانی بحریہ کے تھیٹر لیول مشق ٹروپیکس (تھیٹر لیول ریڈینیس آپریشنل ایکسرسائز) کی سمت میں اٹھایا گیا قدم ہے۔ جو کہ ہر دوسال میں منعقد کیا جاتا ہے۔ سی وِجل اور ٹروپیکس مشق ملکر سمندری علاقوں کے چیلنجوں سے نمٹنے  کیلئے  پوری طرح سے اہل ہے جو کہ امن سے تصادم کی صورتحال میں کام آئیں گے۔ ہندوستانی بحریہ، ساحلی گارڈ، کسٹم اور دیگر بحری ایجنسیاں سی- وِجل میں حصہ لیں گی۔ اس مشق کے موقع پر دفاع، داخلہ، جہازرانی، پٹرولیم اور قدرتی گیس، ماہی پروری، کسٹم، ریاستی حکومتیں، مرکز اور ریاستی حکومتوں کی دیگر ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ چھوٹے پیمانے پر سمندری علاقوں کی ریاستوں میں بحری مشق کیے جاتے ہیں۔ اس میں ایک سے زیادہ ریاست ملکر بھی مشق کرتے ہیں۔ جس کا مقصد قومی سطح پر ملک کی حفاظت کے مقصد کو پورا کرنا ہے۔ یہ مشق اعلیٰ سطح پر سمندری علاقوں میں ہندوستان کی حفاظتی تیاریوں کا جائزہ لینے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ‘‘سی وِجل 21’’ سمندری علاقوں سیکورٹی کی صورتحال کا صحیح معنوں میں جائزہ لینے کے ساتھ آگے اس میں بہتری کے امکانات کا موقع دیتا ہے۔ جس سے ہماری سمندری اور قومی سیکورٹی مزید مضبوط ہوسکے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 275



(Release ID: 1687826) Visitor Counter : 195


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil