قانون اور انصاف کی وزارت

جناب جسٹس سدھانشو دھولیہ کو گوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے

Posted On: 07 JAN 2021 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،07جنوری:صدرجمہوریہ ہند نے بھارتی آئین کی دفعہ 217 کی شق (1) کے ذریعہ حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جناب سدھانشو دھولیہ کو گوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ محکمہ انصاف نے آج اس سلسلے میں ایک اطلاع نامہ  جاری کیا۔

جناب جسٹس سدھانشو دھولیہ کو 7 ؍جولائی 1986 کو ایک وکیل کی حیثیت سے نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ اور اتراکھنڈ ہائی کورٹ میں  دیوانی، آئینی، خدمات ا ور مزدوروں سے متعلق امور میں پریکٹس کی۔ اور اپنی سروس اور آئینی امور میں مہارت حاصل کی۔ انہیں یکم نومبر 2008 کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا تھا۔

 

 

***************

)م ن ۔ ش ت۔ع م)

U-205


(Release ID: 1687023) Visitor Counter : 175


Read this release in: English , Hindi , Assamese