وزارت دفاع

آئی ڈی ایس آر کے ساتھ آئی اے ایف اکیڈمک تعاون ، گجرات یونیورسٹی ایم او یو پر 29 دسمبر 2020 کو دستخط کیے گئے

Posted On: 06 JAN 2021 6:33PM by PIB Delhi

ہندوستانی فضائیہ اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (آئی ڈی ایس آر) جو حکومت گجرات کی سرپرستی میں گجرات یونیورسٹی کا بااختیارادارہ ہے، نے 29 دسمبر 20 کو ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمت نامہ ہندستانی فضائیہ کے افسران کو ڈاکٹرل ریسرچ، پوسٹ گریجویٹ پروگرام اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ جس میں دلچسپی کے مختلف شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں دفاعی مطالعات ، دفاعی مینجمنٹ ، قومی سلامتی ، ایرو اسپیس اور ہوا بازی سائنس اور دفاعی ٹکنالوجی کے دیگر شعبے شامل ہیں، کرنے کا اہل بنائے گا۔

ورچوئل پلیٹ فارم پر منعقدہ اس پروگرام کی صدارت ائیر آفیسر انچارج پرسنل ، ایئر مارشل آر جے ڈک ورتھ وی ایس ایم نے کی۔ ایئر وائس مارشل راجیو شرما ، اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (تعلیم) اور محترمہ انجو شرما ، آئی اے ایس ، پرنسپل سکریٹری (اعلی اور تکنیکی تعلیم) گجرات حکومت اور چیئر پرسن-آئی ڈی ایس آر نے اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ پروفیسر ہمانشو اے پانڈیا ، گجرات یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر جنرل آئی ڈی ایس آر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پروجیکٹ آکاش دیپ کے ایک حصے کے طور پرہندوستانی فضائیہ نے افسران کے ذریعہ تحقیق کو فروغ دینے اور اسٹریٹجک جانکاری اور دانشورانہ مہارتوں کے ساتھ تھنک ٹینک کا ایک پول بنانے کے لئے مختلف باوقار اکیڈمیوں کے ساتھ اس طرح کی شراکت داری کی ہے۔ ان افسران کی مہارت ہائی برڈ ملٹری آپریشنز کی آمد میں مستحکم اسٹریٹجک پلان اور پالیسیوں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔

******

 

م ن۔ ن ا۔ م ف

U.NO: 165



(Release ID: 1686753) Visitor Counter : 203


Read this release in: English , Hindi , Tamil