وزارت دفاع
آئی اے ایف اسٹیشن کارنکوبار کے مقام پر آئی اے ایف ہیلی کاپٹر پرواز کے کووڈ-19کے بچاؤ سے متعلق عملے نے اپنے منسلک قول آپاتسو مترم کی توثیق کی
Posted On:
31 DEC 2020 8:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 جنوری2021: انڈومان نکوبار جزائر کو، جن میں اس کرہ ٔارض کےچندسب سے خوبصورت جزائر شامل ہیں۔ سرزمین کے ساتھ بالعموم اور اپنے جزائر کے درمیان خاص طور پررابطوں کے چیلنج درپیش ہیں۔کووڈ-19 کی جاری وبا کے دوران یہ مشکل صورتحال مزیدسنگین ہوگئی ہے ۔جس کی وجہ سے پورٹ بلئیر کے مختلف جزائر سے مریضوں کو فوری طور پر نکالنے کی ضرورت پیش آگئی تھی۔ انڈمان ونکوبار کمان کے تحت ائیر فورس اسٹیشن نکوبار کے مقام پر بھارت فضائیہ کی ہیلی کاپٹر پروا ز کو شدید بیماروں کو وہاں سے باہر نکالنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اور انہوں نے اس سال جون سے رات اور دن بہت سی پروازوں کے ذریعہ کئی مشن انجام دئے ہیں۔
پائلیٹوں اور تکنیکی افراد کی ایک ٹیم کو،کو وڈ-19 سے متعلق بچاؤ کے عملے کی حیثیت سےمخصوص کیا گیا تھا اور انہیں 24 گھنٹے تیار رہنے کے لئے کہا گیا تاکہ ایک مختصر نوٹس پر ہی لوگوں کو بچانے کی ذمہ داری انجام دی جاسکے۔دیکھ بھال سے متعلق ٹیم نے 24 گھنٹے کام کرکے ہیلی کاپٹروں کو پرواز کے لئے تیار رہنے کو یقینی بنایا ہےتاکہ بچاؤ کے کاموں کے لئے محفوظ پروازوں کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ان فضائی جانبازوں کے لئے کووڈ-19 سے متعلق سخت ضابطے اور احتیاطی اقدامات شروع کئے گئے ، جن میں طویل عرصے کے لئے سختی سے علیحدہ رہنا شامل ہےتاکہ کسی بھی وقت بچاؤ کے کاموں کے لئے کووڈ کی محفوظ پرواز کے لئے عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔اختراعی اقدامات کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ مریض اور عملے کے ارکان کو ایک دوسرے سے الگ رکھا جائے ،جس سے پروا ز کےدوران ہوائی عملے کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوا ہے۔جسمانی اور ذہنی چیلنجوں کے باوجود ،ان مخصوص پیشہ ور افراد نے ا پنے فرائض کےتئیں انتہائی لگن کا مظاہرہ کیا ہے اور وہاں ہمارے شہریوں کے لئے ’’اڑن فرشتے ‘‘ بنے ہوئے ہیں، جنہوں نے جولائی 2020 سے کووڈ -19 کے تقریباََ 34 مریضوں کو ہیلی کاپٹروں سے بہ حفاظت نکالا ہے۔ گزشتہ چند مہینے میں ان ہیلی کاپٹروں کو دیگر نازک حالت والے مریضوں کے طبی بچاؤ میں بھی سرگرمی کے ساتھ شامل کیا گیا ہےاور انہوں نے جن مریضوں کو وہاں سے نکالا ہے ان میں پانچ خواتین شامل ہیں۔ ان خواتین کو حمل سے متعلق ایڈوانس مرحلے کی پیچیدگیاں در پیش تھیں۔ ان ہیلی کاپٹروں نے آئی اے ایف کے ہیلی کاپٹروں کے ساتھ منسلک قول ’’اپاتسو مترم ‘‘ یعنی مشکل وقت کا دوست کی توثیق کی ہے۔
یہ ہیلی کاپٹرز اور عملے کے ارکان ہمیشہ انتہائی چوکسی کی حالت میں رہتے ہیں اور یہ ہمارے شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کی غرض سے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
*************
م ن۔ع م ۔رم
U- 123
(Release ID: 1686251)
Visitor Counter : 109