محنت اور روزگار کی وزارت

صنعتی محنت کشوں کے لئے گاہک کی قیمت کا اشاریہ (2016 = 100) - نومبر 2020

Posted On: 31 DEC 2020 5:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 31 دسمبر 2020 :

نومبر 2020 میں صنعتی محنت کشوں کے لئے کل ہند گاہک کی قیمت کا اشاریہ (سی پی آئی- آئی ڈبلیو) 0.4 پوائنٹ بڑھ کر 119.9 (ایک سو انیس اعشاریہ نو) پوائنٹ کی سطح پر پہنچ گیا۔ ایک مہینے کے دوران فیصد میں ہوئی تبدیلی کے نقطہ نظر سے اکتوبر سے نومبر 2020 کے درمیان اس میں (+) 0.33فیصد کا اضافہ ہوا ،جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت میں اس میں (+) 0.92 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔

موجودہ اشاریہ میں زیادہ تر اضافہ غذائی اور مشروباتی گروپ کے سبب ہوا ہے، جس میں کل تبدیلی میں (+) 0.25 فیصد کا تعاون کیا ہے۔ اشیا (آئٹم) کی سطح پر چاول،ارہر کی دال، تازہ مچھلی ، دودھ، سرسو کا تیل،  سورج مکھی کا تیل ، پیاز، آلو، سوکھی مرچ، چائے کی پتی، پکائے وئے کھانے وغیرہ اشاریہ میں اضافہ کے لئے ذمہ دار ہیں۔ حالانکہ اس اضافہ پرپولٹری چکن، ٹماٹر، بیگن، گاجر، گوبھی، ادرک، ہرے دھنیا کا پتہ،لوکی، بھنڈی، مٹر اور سنترہ  وغیرہ نے روک لگائی ہے، جس سے اشاریہ میں کمی کا دباؤ بنا۔

مرکزی سطح پر پڈوچیری میں سب سے زیادہ 4 پوائٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔دیگر میں ، چار مراکز میں تین پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا، 7مراکز میں 2 پوائنٹس اور 30 مراکز میں 1 پوائنٹ کا اضافہ ہوا ،اس کے برعکس گنٹور، بھلائی ادھم سنگھ نگر اور ودودرا میں ہر ایک جگہ دو پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ کمی درج کی گئی ۔دیگر  17 مراکز میں  ایک پوائٹ کی کمی درج کی گئی۔ بقیہ 25 مراکز میں  اشاریے مستحکم رہے۔

تمام مدوں یا اشیا پر مبنی سال در سال مہنگائی نومبر 2020 میں 5.27 فیصد رہی، جبکہ پچھلے مہینے یہ 5.91 فیصد اور پچھلے سال کے اسی مہینے میں 8.61 فیصد تھی۔ اسی طرح غذائی اشیا کی افراط زر پچھلے مہینے کے8.21فیصد کے مقابلے 7.48فیصد رہی، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران  یہ 9.87 فیصد رہی تھی۔

 

سال در سال سی پی آئی –آئی ڈبلیوپر مبنی افراط زر (غذائی اشیا اور جنرل)

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N61B.jpg

 

اکتوبر اور نومبر 2020 کے لیےکل ہند گروپ وار  سی پی آئی –آئی ڈبلیو

نمبر شمار

گروپس

اکتوبر ، 2020

نومبر ، 2020

I

غذا اور مشروبات

123.0

123.6

II

پان، سپاری، تمباکو اور نشہ آور اشیا

132.5*

133.1

III

کپڑے اور جوتے

117.4

117.4

IV

مکان

113.5*

113.5*

V

ایندھن اور بجلی

126.4

126.8

VI

متفرقات

117.0

117.2

 

عام اشاریہ

119.5

119.9

 

سی پی آئی – آئی ڈبلیو : گروپ کے اشاریے

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PZW1.jpg

تازہ ترین اشاریے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار نے کہا کہ ’اشاریے میں اضافہ سالانہ افراط زر میں کمی کے سبب ہوا ہے۔ اس سے آمدنی میں اضافہ اور ورکرو ں کی خریدنے کی صلاحیت پر  دوہرا اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا سبزیوں کے سبب ہوا ہے۔ جس کی اچھی سپلائی بازار میں تھی اور جس سے صارفین کو کافی راحت ملی۔

لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جناب ڈی پی ایس نیگی نے اشاریہ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ  ’نومبر 2020 کے دوران اشاریہ میں اضافہ اور افراط زر میں کمی، دیگر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعے مرتب کردہ اور جاری کردہ  قیمتوں کے دیگر اشاریے کی طرح ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اشاریے میں یہ اضافہ  چاول، ارہر کی دال، تازہ مچھلی، دودھ، سرسوں کے تیل سویابین آئل، سورج مکھی کے تیل، پیاز، آلو، خشک مرچ، چائے کی پتی، پکائے ہوئے کھانے رسوئی گیس، گھریلو سازوسامان اور خدمات وغیرہ کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ہوا ہے۔

دسمبر 2020 کے لئے سی پی آئی- آئی ڈبلیو کا اگلا شمارہ29 جنوری2021 بروز جمعہ جاری کیا جائے گا۔ یہ دفتر کی ویب سائٹ : www.labourbureaunew.gov.in. پر بھی دستیاب رہے گا۔

وزارت محنت و روزگارکے تحت کام کرنے والا ادارہ لیبر بیورو ہر سال ملک بھر کے 88 صنعتی طور سے اہم مراکز میں پھیلے ہوئے  317 بازاروں سے ریٹیل قیمتوں کی بنیاد پر ہر مہینے صنعتی کارکنوں کے لئے گاہک کی قیمت کا اشاریہ جمع کرتا ہے۔ یہ اشاریہ 88 مراکز اور کل ہند کے لئے جمع کیا جاتا ہے اور اسے اگلے ماہ کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U84

م ن۔  م ع ۔ تع۔


(Release ID: 1686224) Visitor Counter : 227


Read this release in: English , Hindi