وزارت خزانہ

برآمد مصنوعات پر محصول اور ڈیوٹی میں رعایت (آر او ڈی ٹی اٹی پی) اسکیم یکم جنوری۔ 2021سے نافذ ہوگی۔

Posted On: 31 DEC 2020 8:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،04جنوری/بر آمدات کو فروغ دینے کے لیے، ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت نے ، یکم جنوری، 2021 سے تمام بر آمداتی اشیا کے لیے بر آمدی مصنوعات پر محصولات اور ڈیوٹی پر رعایت (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔  

 

آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم بر آمد کاروں کو مرکزی ریاستی اور مقامی ٹیکسوں، ڈیوٹیز کو واپس کر دے گا جو اب تک رعایت، واپسی نہیں کئے جا رہے تھے اور اس لیے ہماری بر آمد کو نقصان پہنچا رہے تھے۔ ریفنڈ کو بر آمد کار کے بہی کھاتے میں کسٹم ڈیوٹی کے ساتھ جمع کیا جائے گا اور بر آمد شدہ مصنوعات پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کی جائے گی۔ کریڈٹ کو دیگر برآمد کاروں کو بھی منتقل کیا جائے گا۔

 

آر او ڈی ٹی پی شرحوں کا جلد ہی محکمۂ  کامرس کے ذریعہ اعلان کیا جائے گا، جو ڈاکٹر جی کے پلّئی،سابق کامرس اور داخلہ سیکریٹری کی زیر سربراہی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر طے کی گئی ہیں۔ کمیٹی کی حتمی رپورٹ جلد ہی آنے کا امکان ہے۔ آر او ڈی ٹی ای پی اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے خواہش مند بر آمد کاروں کو شپنگ بل یا بر آمداتی بل میں ہر بر آمد شدہ مصنوعات کے لیے اپنے ادارے (انٹینشن) کا اظہار یا اعلان کرنا ہوگا ۔ آر او ڈی ٹی ای پی کو تمام خصوصی شرائط اور ایکسکلوژنز کے تحت کو اجازت ہوگی۔ اعلان شدہ شرحوں ، اعلان کی تاریخ کے باوجود یکم جنوری 2021 سے تمام مصنوعات کی اہل بر آمد پر نافذ العمل ہوں گی۔

 

 

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (م ن۔ش ت ۔ ج (

U-78,



(Release ID: 1685962) Visitor Counter : 246


Read this release in: English