وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے کی کولکاتہ میں تلاشی مہم
Posted On:
31 DEC 2020 7:55PM by PIB Delhi
نئی دلی،31؍ دسمبر،انکم ٹیکس محکمے نے، فولاد کی تیاری اور کاروبار، سنگ مرمر و پتھر اور اناج وغیرہ کے کاروبار سے جڑے کولکاتہ کے دو گروپس کیخلاف تلاشی مہم اور ضبطی کی کارروائی کی۔
تلاشی مہم کے دوران، جعلی شیئر پونجی؍ غیر محفوظ قرض لینے کیلئے استعمال کی جا رہیں مختلف شیل کمپنیوں سے منسلک شواہد، ذخیرے میں تضاد اور بہی کھاتوں سے علیحدہ نقد لین دین کا انکشاف ہوا ہے۔ گروپس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے غیر محسوب پیسوں کو واپس لانے کے لئے پیپر ؍ شیل کمپنیوں کو استعمال کیا ہے۔ اس دوران ابھی تک 38 کروڑ روپے کی اضافی رقم کے علاوہ 178 کروڑ روپے کی پوشیدہ رقم کا انکشاف ہوا ہے۔
تلاشی مہم کے دوران ایک کروڑروپے کی غیر محسوب نقدی اور 1.42 کروڑ روپے کی قیمت کے زیورات ضبط کئے جا چکے ہیں۔
اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
*************
( م ن ۔ش ت۔ ک ا(
U. No.76
(Release ID: 1685929)
Visitor Counter : 112