وزارت دفاع
وزارت دفاع نے ہندوستانی بحریہ کےلئے، اندرون ملک تیار،10 لینکس یو2 فائر کنٹرول نظام ،فراہم کرنے کے لئے بی ای ایل کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے
Posted On:
31 DEC 2020 8:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،31دسمبر: وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے ( ہندوستانی) خریدنے کے زمرہ کے تحت آج نئی دہلی میں 1355 کروڑ روپئے کی لاگت سے ہندوستانی بحریہ کے لئے ہراول جنگی جہازوں کے لئے 10 لینکس یو2 فائر کنٹرول نظام کی سرکاری خرید کے لئے ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ(بی ای ایل) کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے ہیں۔ لینکس نظام کا ڈیزائن اوراس کی تیاری اندرون ملک کی گئی ہے جو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے نظریہ کو مزید مستحکم کرے گا۔
لینکس یو 2 جی ایف سی ا یس ، ایک بحری گن فائر کنٹرول نظام ہے جس کا ڈیزائن بیچ سمندر میں نشانوں کو حاصل کرنا ، ان کا پتہ لگانا اور ان پر وار کرنے کے لئے انگیج کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ فضائی نیز سطحی نشانوں کا صد فیصد درستگی کے ساتھ پتہ لگانے، ہتھیار کے نشانہ لگانے کے نکات کی پہلے سے جانکاری والا مطلوبہ نشانہ جاتی اعداد وشمار وضع کرنے اور نشانے کو انگیج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نشانہ کو انگیج کرنے کا کام ، روسی ساخت کے ، اے کے 176، اے 190 اور اے کے 630 نیز ایس آر جی ایم جیسی درمیانی/ قلیل فاصلے تک تنصیب توپوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
گن فائر کنٹرول نظام کو ایک کھلے اور قابل پیمائش ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو بہت سی مختلف قسم کی صورتحال میں آسان اور لچک دار نفاذ کی اجازت دیتا ہے۔ یہ نظام تیار کرکے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے اور یہ دودہائیوں سے زیادہ بحریہ کی خدمت میں ہےنیز وسیع جنگی جہاز، جنگی جہاز، میزائل بوٹ وغیرہ جیسے ہندوستانی بحریہ کے جہازوں کی مطلوبہ ضروریات کو پراطمینان طور پرپوری کررہا ہے۔
اس نظام کو باقاعدگی کے ساتھ اپ گریڈ کیا جاتا ہے اور ٹکنالوجی کی جدید کاری کے ساتھ ساتھ اس کام کے لئے اہم توجہ اندرون ملک تیار ی پر مرکز کی جاتی ہے۔ غیر ملکی او ای ایم پر انحصار کو ختم کرنے کے لئے نظام کے اندرون ملک تیار عناصر میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔ یہ نظام این او پی وی، تلوار اور تیگ جیسے بحری جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔ ٹریکنگ راڈار، سروو، اور ہتھیاروں کے کنٹرول کے ماڈیول مکمل طور پر بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ کے ذریعہ ڈیزائن اور تیار کئے گئے ہیں۔ اندرون ملک تیار نظام ، اس نظام کے زیادہ سے زیادہ وقت تک کارآمد رہنے اور اس کی فعال مدت کے دوران بہترین مصنوعاتی حمایت کی گارنٹی کو یقینی بنائے گا۔
معاہدہ میں جس نظام کو تجویز کیا گیا ہے وہ چوتھی جنریشن کا ہے اور مکمل طور پر اندرون ملک تیار نظام ہے جسے آتم نربھر بھارت کے حقیقی جذبہ کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ نظام آئندہ پانچ سالوں میں بنگلورو کے بھارت الیکٹریکل لمیٹڈ کے ذریعہ فراہم کئے جائیں گے۔
***************
)م ن ۔ ا ع۔ف ر)
U-79
(Release ID: 1685927)
Visitor Counter : 177