قانون اور انصاف کی وزارت

چار ججوں کو ترقی دے کر اوڈیشہ، تلنگانہ ، مدراس اور جموں و کشمیر کے  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس  کے عہدے پر فائز کیا گیا

Posted On: 31 DEC 2020 7:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،31دسمبر 2020/ صدر جمہوریہ ہند نے دستور ہند کی  دفعہ 217 کی شق (1) کے ذریعہ   حاصل شدہ  اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل ججوں کو   ہائی کورٹ کا  چیف جسٹس مقرر کیا ہے:

 

نمبر شمار

جج ایس/ شری جسٹس کا نام

موجودہ ہائی کورٹ

ہائی کورٹ جہاں انہیں بحیثیت  چیف جسٹس  مقرر کیا گیا ہے

1

ڈاکٹر ایس مرلی دھر

پنجاب و ہریانہ

اوڈیشہ

2

محترمہ  ہیما کوہلی

دہلی

تلنگانہ

3

سنجیب بنرجی

کلکتہ

مدراس

4

پنکج  متھال

الہ آباد

جموں و کشمیر اور لداخ

 

آج اس سلسلہ  میں محکمہ انصاف کے ذریعہ ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیاہے۔

ججوں کو مختصر پروفائل:

ڈاکٹر جسٹس  ایس –مرلی دھر،  بی ایس سی، ایل ایل ایم، پی  ایچ ڈی، کی پیدائش 8 اگست 1961 میں ہوئی تھی۔ اان کا اندرا ج چنئی  میں  12 ستمبر 1984 کو بحیثیت وکیل  کیا گیا اور انہوں نے چنئی سول کورٹ میں پریکٹس کی، بعد میں  دہلی ہائی کورٹ اور ہندستان کے سپریم کورٹ میں انہوں نے  سول ، فوجداری، آئینی ، مزدوری ،  انتخابات، ثالثی  مفادعامہ ،قانونی چارہ جوئی  انسانی حقوق ،کمپنی، ٹیکس لگانے اور خدمات سے متعلق  معاملات میں بحیثت وکیل پریکٹس کی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اآف انڈیا، نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن ، سینٹرل ویجی لینس کمیشن اور یونیورسٹی گرانٹس کمشن کے  کونسلر نیز سپریم کورٹ کی  قانونی خدمات کمیٹی کے  رکن کی حیثیت سے 2000 سے  2004 تک کام کیا۔ وہ 29 مئی 2006کو  دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر  اور 29 اگست 2007 کو مستقل جج کی حیثیت سے مقرر ہوئے۔  انہیں 6 مارچ 2020 کو  پنجاب اور ہریانہ  ہائی کورٹ نے  منتقل  کردیا گیا تھا۔

کماری جسٹس ہیما کوہلی  ایم اے، ایل ایل بی ، 2 ستمبر 1959 کو پیدا ہوئیں۔ ان  کا اندراج 20 ستمبر 1984 کو ایڈوکیٹ کی حیثیت سے  کیا گیا۔انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں  سول، آئینی   ، مزدوری  ، کمپنی اورخدمات کے معاملات کے لئے  پریکٹس کی۔   ان کی  تخصص کا میدان سول تھا۔وہ  29 مئی 2006 کو  دہلی ہائی کورٹ کی  ایڈیشنل جج کے طور پر   اور 29 اگست 2007 کو  مستقل جج کی حیثیت سے  مقرر کی گئیں۔

جسٹس جناب پنکج میتھل، بی کام ایل ایل بی، 17 جون 1961 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کا نام 22 ستمبر 1985 کو  ایڈوکیٹ کے طور پر  درج ہوا تھا۔  انہوں نے  الہ آباد  ہائی کورٹ میں   سول، آئینی  ، مزدوری اور  خدمات  سے متعلق   معاملات  میں 20 سال تک  پریکٹس کی۔  ان کا شعبہ تخصص  ، زمین کا حصول،  کرایے پر قابو پانے اور تعلیم سے متعلق   امور ہیں۔ وہ 7 جولائی 2006 کو  الہ آباد ہائی کورٹ کے    ایڈیشنل  اور 2جولائی 2008 کو  مستقل جج  کی حیثیت سے  مقرر ہوئے تھے۔

جسٹس جناب سنجیو بنرجی  بی ایس سی (آنرس)  ، ایل ایل بی، 2 نومبر 1961 کو پیدا ہوئے تھے۔  ان کا اندراج ، 21 نومبر 1990  ایڈوکیٹ کی حیثیت سے کیا گیا تھا اور  انہوں نے  سپریم کورٹ اور کولکتہ کے ہائی کورٹ میں  سول  ، کمپنی ، ثالثی  اور آئینی امور   میں پریکٹس کی اور انہوں نے کمپنی  ، ثالثی اور آئینی امور نیز ثالثی قوانین میں مہارت  حاصل کی ہے۔   انہیں 22 جون 2006 کو کولکتہ ہائی کورٹ کا مستقل جج  مقرر کیا گیا تھا۔

 

م ن۔   ش ت۔ج

Uno-8582



(Release ID: 1685543) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Odia