زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ورچوئل زرعی –ہیکاتھون آتم نربھر کرشی کا افتتاح


زراعت کو منافع بخش بنانا اور نوجوانوں کو زراعت کی جانب راغب کرنا ، زرعی –ہیکاتھون کے چیلنج ہیں: جناب نریندر سنگھ تومر

زرعی –اسٹارٹ اپس  بڑے  پیمانے پر   کسانوں کو ترقی کرنے میں مدد کرسکتے ہیں

زرعی انڈیا ہیکاتھون : خودانحصار زراعت کے ساتھ اسمارٹ  انڈیا بناتے ہوئے

Posted On: 31 DEC 2020 5:45PM by PIB Delhi

 

11 agri.JPG

نئی دہلی،  یکم جنوری2021: زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ورچوئل  زرعی ہیکاتھون کا آج نئی دلی میں افتتاح کیا۔اس تقریب  کا انعقاد  زراعت اورتعاون نیز کسانوں کی بہبود نے  آئی اے آر آئی پوسا کے ساتھ شراکت میں  کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ  کسانوں کی سخت محنت کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کی  تحقیق نے اناج میں  خودانحصاری کی راہ ہموار کی ہے۔ زرعی انڈیا ہیکاتھون  مذاکرات کرنے اور اختراعات میں  تیزی لانے کے لئے سب سے بڑا ، ورچوئل  اجتماع ہے۔

دو ماہ تک  چلنے والا یہ ہیکاتھون  اپنی طرز کا پہلا ہے اور ہندوستانی زراعت کی تاریخ میں سب سے بڑا ورچوئل  میلہ ہے ۔ یہ صنعت اور سرکار سے انتہائی اہم شراکتداروں کو یکجا کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے نوجوان روشن ذہنوں  ، تخلیقی اسٹارٹ اپس  اور اسمارٹ اختراع کاروں  کو یکجا کرے گا، جو ان بڑے سوالات  کو حل کرنے کے لئے نیا ، تیز اور جامع حل فراہم کریں گے، جن کا آج ہمیں سامنا ہے۔

ہیکاتھون کے ایپلی کیشن کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی اسے MyGov.in پر لائیو  کردیا گیا او ر یہ 20 جنوری 2021 تک کھلارہے گا۔ہیکاتھون  میں تین اخراجی راؤنڈ ہوں گے اور حتمی 24 جیتنے والو ں  کو فی کس  100000روپےنقد انعام  کے ساتھ ساتھ  ترقیاتی حمایت ، تکنیکی اور کاروباری صلاح اور دیگر فوائد  حاصل ہوں گے۔ہیکاتھون میں  کھیتی باڑی سے متعلق  طریقہ کار ،  سپلائی چین  اور خوراک کی ٹکنالوجی  ، جامع  کھیتی باڑی اور سبز توانائی وغیرہ سے متعلق اختراعات اور نظریات  قبول کئے جائیں گے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ’’ زراعت میں  نئے دور کی ٹکنالوجی  اور  اختراعات کو متعارف کرانے کے وزیر اعظم کے نظریہ کے مدنظر  ، یہ زرعی ہیکاتھون  منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ ہم سب کے لئے  ایک لمحہ فخر ہے کہ نوجوان ذہن  کچھ ایسے بہترین  نظریات اور حل پر تبادلہ خیال ، اشتراک اور نئے نظریات وضع کریں گے جو  آنے والے برسوںمیں  ہماری رہنمائی کریں گے۔زراعت ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور  نوجوانوں کی شمولیت ، روز گار وضع کرکے  نیز ٹکنالوجی اور ڈجیٹائزیشن  کرکے اس ریڑھ کی ہڈی کو مضبوط بنانے کے  منصوبے  ہماری ترجیحات ہیں۔‘‘

زراعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرشوتم روپالہ نے زراعت اور کسانوں کے ساتھ نوجوانوں کی مصروفیت کی حوصلہ افزائی کرنے  کے علاوہ نئی اختراعات  کو فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ جدید تکنالوجی اور نوجوانوں کی توانائی  کے شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی لائے گی۔زراعت کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری نے کہا’’  یہ واقعہ  ، جدید ٹکنالوجی اور زراعت میں  اقداری اضافے کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم واقعہ ہے۔یہ کسان کی آمدنی کو دوگنا کرنے  کے ہمارے خواب کو پورا کرے گا جو اس کے نتیجے میں پورے ملک میں  فروغ  کے لئے بہت سے مواقع پیدا کرنے  کا باعث  بنے گا۔‘‘

آغازکے بعد، زرعی انڈیا ہیکاتھون ، ایگری  انڈیا میٹ نامی مقررین کے اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا، جو کہ دو مہینے تک  جاری رہے گا اور جس میں  40سے زیادہ مقررین  زراعت کے  حال اور مستقبل  پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جیتنے والوں کے لئے انعام : مختلف مرکوز شعبوں سے 24 بہترین اختراعات کو 100000 روپے  نقد فی کس  انعام دیا جائے گا۔جیتنے والی اختراعات کو  ترقیاتی حمایت   ، 29 آر اے بی آئی میں سے کسی ایک پر بیج سے  پہلے اور بیج کے مرحلے  کے لئے بالترتیب  5 لاکھ  اور 25 لاکھ  روپے کی رقم  کے ساتھ ساتھ  میدانی آزمائش  اور ٹکنالوجی   کی اہلیت تک  رسائی  بھی فراہم کی جائے گی۔

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 07


(Release ID: 1685308) Visitor Counter : 210


Read this release in: English , Bengali , Punjabi