وزارت دفاع

چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس ) نے گجرات، دمن اور دیو کے بحری علاقے کا دورہ کیا

Posted On: 31 DEC 2020 6:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی،31/ دسمبر ،چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے نئے سال کی ماقبل شام آئی این ایس دوارکا،  اوکھا، گجرات میں بھارتی بحریہ کے اڈّے کا دورہ کیا۔

سی این ایس کوگجرات ، دمن اور دیو کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ نے بحری کارروائیوں اور گجرات، دمن اور دیو (جی ڈی اینڈ ڈی) بحری علاقے کی سکیورٹی سے متعلق پہلوؤں کے بارےمیں واقف کرایا۔ انھوں نے جی ڈی اینڈ ڈی علاقے  کی طرف سے شروع کئے گئے بحری عمل کی نگرانی  کا بھی معائنہ کیا   اور اوکھا کے بحری اسٹیشن نیز دیگر یونٹوں کے عملے کے افراد سے بات چیت کی۔

اسٹیشن کی طرف سے کئے گئے معیاری کام کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے عملے کے افراد کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ  آئی این ایس دوارکا کے گولڈن جبلی سال میں اپنے اچھے کام کو برقرار رکھیں۔ سی این ایس نے جی ڈی اینڈ ڈی علاقے میں عملے کے تمام افراد اور ان کے اہل خانہ کو نئے سال کے لیے بہترین نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC(2)JM3D.jpeg

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8588      


(Release ID: 1685265) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi