صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

موضوعاتی ماہرین کی کمیٹی (ایس ای سی) کا، پفیزر، ایس آئی آئی اور بھارت بایوٹیک کی طرف سے  ایمرجنسی استعمال کی اجازت پر غور کرنے کے لئے میٹنگ

Posted On: 30 DEC 2020 8:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،30دسمبر:  ادویہ کےمعیار  کو کنٹرول کرنے کی مرکزی تنظیم (سی ڈی ایس سی او)کی موضوعاتی ماہرین کی کمیٹی کی آج سہ پہر میٹنگ منعقد  ہوئی جس میں   پفیزر، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا( ایس آئی آئی )اور بھارت بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے  ایمرجنسی استعمال کی اجازت کی درخواست پر غورکیا گیا۔

پفیزر کی طرف سے مزید وقت د ینے کی درخواست کی گئی۔ ایس آئی آئی اور بھارت بھایوٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے پیش کردہ اضافی اعداد وشمار اورمعلومات  کا موضوعاتی ماہرین کی کمیٹی، ایس پی سی نے مطالعہ اور تجزیہ کیا۔

اضافی اعداد وشمار اور معلومات کا تجزیہ جاری ہے۔  ایس ای سی کی اگلی میٹنگ  یکم جنوری  2021 (بروز جمعہ) کو منعقد ہوگی۔

 

**************

)م ن ۔ ا ع۔ف ر)

U-8559


(Release ID: 1685017) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi