سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دہلی میں ٹی آئی ایف اے سی کے ذریعے تیار کردہ آتم نربھر بھارت (اے اے اے این) کے لئے رپورٹ ایکشن ایجنڈے کا اجراء کیا
Posted On:
29 DEC 2020 7:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،29؍دسمبر، مرکزی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی، ارضی سائنس اور صحت وخاندانی فلاح وبہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹیکنالوجی انفارمیشن فار کاسٹنگ اینڈ ایسسمنٹ کاؤنسل (ٹی آئی ایف اے سی) کے ذریعے تیار کئے ہوئے آتم نربھر بھارت کے لئے رپورٹ ایکشن ایجنڈے کا نئی دہلی میں با ضابطہ طور پر اجراء کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشوتوش شرما، ای ڈی، ٹی آئی ایف اے سی پروفیسر پردیپ سریواستو اور دوسرے ٹی آئی ایف اے سی کے دوسرے سینئر سائنس داں موجو د تھے۔



اے اے اے این ایک ایسی جامع رپورٹ ہے، جو ٹی آئی ایف اے سی کی طرف سے ایک وہائٹ پیپر جیسی ہے، جس میں کووڈ – 19 کے بعد میک ان انڈیا مہم پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے اور اس کا اجراء جولائی 2020 میں ڈاکٹر ہر وردھن کے ذریعے ہو چکا تھا۔ اس وہائٹ پیپر میں پانچ اہم شعبوں ، جیسے ہیلتھ کیئر، مشینری ، آئی سی ٹی زراعت ، صنعت ، اور الیکٹرانکس کو ، خاص طور پر اجاگر کیا گیا ہے، جن پر کووڈ کے بعد کی مدت میں توجہ مرکوز کرکے ہندوستان کی معاشی نمو کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ پانچوں شعبے بہت اہم ہیں۔
اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ویژن کووڈ جیسی وبا کے درمیان بھی ہماری نگاہ میں رہا ہے۔ اور یہی وہ چیز ہے جس نے ملک کے عوام کو اعتماد بخشا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ ہم نے دنیا کو کاروباری محاذ پر بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے دنیا کو دکھا دیا کہ جب ہندوستان کوئی فیصلہ کرتا ہے تو اسے پورا کرکے ہی رہتا ہے۔
ٹی آئی ایف اے سی کی ان اہم کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اے اے اے این رپورٹ میں جن نظریات کو شامل کیا گیا ہے، انہیں نافذ کرنے کی مجاز ایجنسیوں کو عمل میں لانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ پر عمل آوری سے زندگی کے معیار میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ اس سے اس بات کا بھی اظہار ہوگا کہ آتم نربھر بھارت کے لئے ہم اپنی کاوشوں کو کس طرح بروئے کار لاسکتے ہیں۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری نے کہا کہ ایکشن رپورٹ کا مقصد ایک طرح سے سائنسی ، سماجی ذمہ داری کی فکر کو پیدا کرنا ہے اور ہندوستان میں ٹیکنالوجی کے لئے مستقبل میں بنیاد رکھنا ہے۔ اس میں چیلنجز ، امکانات کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی وضاحت موجود ہے کہ ہم مسائل کا حل کس طرح نکالیں۔
پروفیسر پردیپ سریواستو نے اے اے اے این رپورٹ پر ایک تفصیلی پریزنٹیشن پیش کیا۔
ایک آتم نربھر بھارت (اے اے اے این) کے لئے ایکشن ایجنڈا - پس منظر
کووڈ – 19 جاری وبا کے نتیجے میں پوری دنیا غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔ عالمی سطح پر صحت اور معاشی بحران کی سی صورت حال ہوچکی ہے۔ دنیا کی بہت ساری معیشتوں نے اپنی معیشت کی بحالی اور مضبوطی کے لئے ضروری اہداف طے کئے ہیں۔
ٹی آئی ایف اے سی کا وہائٹ پیپر کووڈ – 19 کے بعد میک ان انڈیا کے نظریئے کو مرکوز کرکے تیار ہوا ہے۔ جس کا اجراء جولائی 2020 میں ہوا تھا، اس میں پانچ ایسے اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جو ہندوستان کی معاشی ترقی کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ ٹی آئی ایف اے سی نے اس کے بعد بھی صلاح ومشورہ کا سلسلہ جاری رکھا اور صنعت ، اکیڈمیاں ، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ اور پالیسی سازوں کا ورکشاپ منعقد کرکے اس سلسلے کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ اسی بنیاد پر اے اے اے این کی بنیاد سے آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے ایک جامع رپورٹ تیار کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن- ج ق- ق ر)
U-8521
(Release ID: 1684615)
Visitor Counter : 215